منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈینگی مریضوں کے لئے خوشخبری، بخار سے بچاؤ کی دنیا کی پہلی ویکسین تیار

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو(نیوز ڈیسک)میکسیکو کی وزارت صحت نے ڈینگی بخار سے بچاؤ کی دنیا کی پہلی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق مچھر سے پھیلنے والی اس بیماری سے ہر سال 22 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔فرانسیسی فارموسیوٹیکل کمپنی سنوفی کا کہنا ہے کہ انھوں نے ڈینگوڑیا نامی ویکسین 20 برسوں میں تیار کی ہے۔ابتدائی مرحلے میں میکسیکو میں تقریباً 40 ہزار افراد اس سے مستفید ہوں گے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے گیے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’اس فیصلے کے ساتھ میکسیکو کو فرانس سمیت دوسرے ممالک پر اس وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے حوالے سے سبقت حاصل ہوگئی ہے۔‘ڈینگی بخار ہر سال دنیا بھر میں 40 کروڑ افراد کو متاثر کرتا ہے، جن میں زیادہ تر خط استوا اور نیم خط استوا پر موجود شہری علاقوں کے باشندے شامل ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق لاطینی امریکہ اور ایشیا ممالک میں ہسپتالوں میں سب سے زیادہ اسی مرض سے متاثرہ مریضوں کو لایا جاتا ہے۔ڈینگی بخار کا شکار ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد بچوں کی ہوتی ہے۔یہ ویکسین نو سال سے زیادہ عمر کے بچوں اور 49 سال سے کم عمر افراد کو ان علاقوں میں دستیاب ہوگی جہاں یہ مرض وبائی صورت میں موجود ہوگا۔ویکسین تیار کرنے والی کمپنی سنوفی کا کہنا ہے کہ یہ چار قسم کے ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کی گئی ہے۔سنوفی ویکسین ڈویڑن کے سربراہ اولیور چارمیل نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’یہ عوامی صحت کی تاریخ میں بہت اہم لمحہ ہے۔‘اس کمپنی کا کہنا ہے کہ انھوں نے ڈینگی بخار کے علاج کی تیاری پر 16 ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کی ہے۔یہ ایک انسان سے دوسرے انسان میں ایک خاص قسم کے مچھر ’ایڈیس ایجپٹی‘ کے ذریعے منتقل ہوتا ہے، جو شدید بخار اور دیگر قسم کی بیماریاں پھیلانے کا سبب بھی ہے۔ڈینگی بخار پہلی بار 1950 کی دہائی میں تھائی لینڈ اور فلپائن میں منظر عام پر آیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…