ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

انسانی خون کو انجکشن کے ذریعے کھوپڑی میں داخل کرنے سے گنجے پن کا علاج ممکن

datetime 9  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی ماہرین کی نئی حیرت انگیز دریافت کے مطابق انسانی خون کا تھوڑا سا حصہ کھوپڑی میں انجکشن کے ذریعے داخل کرنے سے گنجے پن کی بیماری کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ ماہرین نے گنجے پن کے اس علاج کو پی آر پی( پلیٹلٹس رچ پلازمہ) کا نام دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی خون میں موجود پلازمہ میں پلیٹلیٹس بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو بالوں کی بڑھنے کے عمل میں اہم ثابت ہوئے ہیں۔ پی آر پی میں انسانی خون کو بازو سے انجکشن کی مدد سے نکال کر ایک مشین کے ذریعے خون کو مزید مرکبات میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔ خون پیلے رنگ کے محلول جسے پلازمہ کہتے ہیں اور چھوٹے چھوٹے سخت ذرات جنہیں سرخ،سفید خلیے اور پلیٹلیٹس کہا جاتا ہے پر مشتعمل ہوتا ہے۔ پلازمہ اور پلیٹلیٹس سیلز کی نشوونما اور زخم بھرنے میں مدد کرتے ہیں جبکہ پلیٹلیٹس رچ پلازمہ ریڑھ کی ہڈی اور جلے ہوئے زخموں کے علاج میں بھی معاون ہے۔ امریکی ماہرین پلیٹلیٹس رچ پلازمہ کو مردوں کی بال گرنے کی بیماری الوپشیا کے علاج میں استعمال کرنے پر کوشاں ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ علاج 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور 65 سال سے زیادہ عمر کی خواتین میں بالوں کے علاج میں موثر ثابت ہو ا ہے۔ الوپشیا کی وجہ وراثتی اور ہارمونز میں تبدیلی ہے جو عموما بلاغت کے وقت رونماں ہوتی ہیں۔ ہارمونز کی تبدیلیوں میں اضافہ بالوں کے فولیکز کو متاثر کرتا ہے جس سے بالوں کا گرنا اور لمبائی میں کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ بالوں کا یہ نیا علاج مینوزیڈل پر مشتعمل ہوتا جو سر کی جلد کو رگڑ کر بالوں کی نشوونما کو یقینی بناتا ہے۔ اس نئی تحقیق کو نیویارک کی یونیورسٹی میں 50 الوپشیا کے مریضوں پر آزمایا جن کے سر میں پی آر پی کو انجکشن کے ذریعے 10 منٹ میں داخل کیا۔ پی آر پی علاج کی تھیوری کے مطابق پی آرپی میں بہت زیادہ مقدار میں خون اور غذائی اجزا ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں بال بنانے والے سیلز کے عمل میں تیزی آتی ہے۔ گذشتہ سٹڈی کے مطابق 42 افراد پر آزمایا گئے پی آر پی کے علاج سے بالوں کی نشوونما میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور اس علاج کو ایک باحفاظت علاج سمجھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پلیٹلیٹس رچ پلازمہ دل کے ٹشوز، خون کی نالیوں اور دل کے مسلز میں ہونے والی توڑ پھوڑ کی بھی مرمت کرتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…