پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

موسم سر ما میں جلد کو ترو تازہ رکھنے کا آسان طر یقہ

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک ) عام طور پر موسم سرما کی شروعات کے ساتھ ہی جلد سے متعلقہ کئی ایک مسائل سامنے آنے لگتے ہیں۔ سردیوں کی آمد کے ساتھ آنے والے ان مسائل میں ایک بڑا مسئلہ خشک جلد بھی ہے۔عام طور سردی کی وجہ سے ہماری جلد انتہا ئی خشک اور روکھی ہوجاتی ہے اور اس پر لائینیں بڑی حد تک نمایاں ہونے لگتی ہیں۔ماہرین امراض جلد کی طرف سے جسم کی خشکی ختم کرنے اور اسے تروتازہ رکھنے کیلئے چند آسان حل بتائے گئے ہیں۔ماو¿نٹ سینائی ہسپتا کے ماہر امراض جلد ڈاکٹر جو شیوا کی رائے کے مطابق سردیوں میں ذیادہ گرم پانی سے دیر تک غسل لینے سے جہاں تک ممکن ہو اجتناب کریں۔انکا کہنا ہے کہ گرم پانی ہمارے جسم کی چکنائی کو بڑی حد تک ختم کرنے کا موجب بنتا ہے جس کے ذیادہ استعما ل سے ہماری جلد روکھی اور بے جان ہو جاتی ہے۔ڈاکٹر جو شیوا کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں نہاتے ہوئے صابن کا استعمال بھی کم سے کم کریں کیونکہ صابن میں استعمال کیے جانے والے اجزاءمیں ایک جز پی ایچ بھی پایا جاتا ہے جو چکنائی کو ختم کرتا ہے جس کے ذیادہ استعمال سے جلد کھردری ہو جاتی ہے۔انکا مزید کہنا ہے کہ سردیوں میں نہانے کے بعد اپنے جسم کے تولیے سے ذیادہ رگڑ کر صاف کرنے کی کو شش نہ کریں اس سے جلد کی اوپری سطح پر رہی سہی چکنائی کی تہہ بھی بالکل ختم ہو جاتی ہے۔علاوہ ازیں کو شش کریں کہ موئسچرائز ر کا استعمال بڑھا نے کے ساتھ خشک میوہ جات کا استعما ل بھی جاری رکھیں اس سے آپکی جلد بڑی حد تک خشکی سے محفوظ اور تروتازہ رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…