منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

مویشیوں میں اینٹی بایوٹکس کے استعمال سے انسانی صحت کو خطرہ

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک تحقیقاتی رپورٹ میں مرغیاں اور مویشی پالنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جانوروں کو اینٹی بایوٹکس ادویات کا استعمال کم سے کم کروائیں کیونکہ ان سے انسانی صحت کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اینٹی بایوٹکس کے بڑے پیمانے پر استعمال سے بعض قسم کے انفیکشنز کا علاج تقریبا ناممکن ہوگیا ہے۔
دنیا مابعد اینٹی بایوٹکس دور کے دہانے پر ہے‘دا ریویو آن اینٹی مائکروبیئل ریسسٹینس‘ کے مطابق اینٹی بایوٹکس کے استعمال کی ایک حد مقرر کرنی ہوگی کیونکہ دنیا بھر میں نصف سے زیادہ اینٹی بایوٹکس جانوروں میں ان کی تیز افزائش کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔چین میں حال ہی میں جانوروں میں ایسی ادویات کے حد سے زیادہ استعمال کے مضر نتائج کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔چینی سائنسدانوں نے کولسٹن جیسی اینٹی بایوٹکس کے خلاف مدافعت رکھنے والے بیکٹریا کا پتہ چلنے کے بعد متنبہ کیا ہے کہ دنیا ’اینٹی بایوٹکس کے مابعد دور‘ میں داخل ہو رہی ہے۔خیال رہے کہ کولسٹن جیسی دوا اس وقت استعمال کی جاتی ہیں جب باقی تمام دوائیں ناکام ہو جاتی ہیں۔دنیا بھر میں نصف سے زیادہ اینٹی بایوٹکس جانوروں میں تیز افزائش کے لیے استعمال ہوتی ہیں
بعض معاملوں میں مویشیوں میں انفیکشن کا علاج کرنے کے لیے اینٹی بایوٹکس کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن زیادہ تر کا استعمال مانع امراض یا حفظ ماتقدم کے طور پر صحت مند جانوروں میں انفیکشن روکنے کے لیے یا متنازع طور پر وزن بڑھانے کے لیے کیا جاتا ہے۔یورپی یونین میں مویشیوں کی نشوونما کو تیز کرنے یا وزن بڑھانے کے لیے اینٹی بایوٹکس کے استعمال پر سنہ 2006 سے پابندی عائد ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر دنیا میں اینٹی بایوٹکس کے استعمال کی حالیہ شرح جاری رہتی ہے تو سنہ 2030 تک اس میں 67 فیصد کا اضافہ ہو جائے گا۔
صرف امریکہ میں ہر سال مریضوں پر 3400 ٹن اینٹی بایوٹکس کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ 8900 ٹن جانوروں کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔
اس رپورٹ کے نگراں اور ماہر معاشیات جم او نیل کے مطابق سنہ 2050 تک ہر سال ایک کروڑ افراد صرف دوا کی مدافعت کرنے والے انفیکشن سے ہلاک ہوں گے۔
انھوں نے کہا ایک کلو کے جانور کے لیے 50 ایم جی اینٹی بایوٹک کی حد معقول ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ خنزیر کا گوشت برآمد کرنے والے ملک ڈنمارک نے اس ہدف کو حاصل کر لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…