پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سردیوں میں وزن کم کر نے کا آسان طریقہ

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برن(نیوز ڈیسک ) سردیوں کے یوں تو کئی فوائد ہوں گے مگر سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی آف جنیواکے ماہرین نے جدید تحقیق کے ذریعے سردی کے موسم کا ایک حیران کن فائدہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ فائدہ یہ ہے کہ آپ سردی کی وجہ سے اپنے موٹاپے میں کمی لا سکتے ہیں۔ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ سردی کے موسم میں گرم ملبوسات نہ پہننے سے آنتوں میں موجود بیکٹیریا کی سردی لگنے سے ہیئت تبدیل ہو جاتی ہے جس سے وہ چربی پگھلنے کا باعث بنتے ہیں اور انسان کا وزن کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔اس کے برعکس اگر آپ کوٹ ، جیکٹیں اور دیگر گرم ملبوسات پہنتے ہیں تو جسم کا درجہ حرارت زیادہ رہتا ہے اور یہ بیکٹیریا بہتر انداز میں خوراک ہضم کرتے ہیں اور انسان کا وزن کم ہونے کی بجائے مزید بڑھتا ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ سردی برداشت کرنا جسمانی ورزش ہی کی طرح کے اثرات رکھتا ہے۔ورزش کی طرح اس سے بھی موٹاپا کم اورنظام انہضام بہتر ہوتا ہے۔سردی گلوکوز ہضم ہونے کے عمل کو بھی بہتر بناتی ہے جو موٹاپے میں کمی کا سبب بنتی ہے۔یونیورسٹی آف جنیوا کے پروفیسر مرکو تراجکووسکی کا کہنا تھا کہ ”تحقیق میں ہمیں شواہد ملے ہیں کہ آنتوں کے بیکٹیریا کی ہیئت بدلنے سے جسم کے دیگر افعال بھی تبدیل ہوتے ہیں۔ اس سے جسم کا میٹابولزم بھی بہتر ہوتا ہے۔ ہم ان بیکٹیریا کی ساخت پر مزید تحقیق بھی کر رہے ہیں تاکہ پتا چل سکے کہ ان کے ہیئت بدلنے سے انسان کو اور کیا کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…