لندن(نیوز ڈیسک )برطانیہ کے ماہرین نے’سپر بگ‘ جو دراصل بیکٹریا کی ایک قسم سلمونیلا ہے کو ایک مریض کے خون میں دریافت کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین نے ڈنمارک کے ایک مریض کے خون میں سلمونیلا کے اثرات پائے ہیں جو ایک لاعلاج خون کے انفیکشن کی وجہ ہے۔ ماہرین نے اس لا علاج انفیکشن سے پوری دنیا کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین سے درآمد ہونے والی مرغیوں کو اس انفیکشن کی وجہ بتایا جا رہا ہے کیونکہ ماہرین کو اس مرغیوں کے گوشت کے 5 سمپلز میں لاعلاج سلمونیلا کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔ ڈنمارک کے سائنسدانوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ یہ بگ برطانیہ میں پہلے سے موجود نہیں تھا حالانکہ برطانیہ ڈنمارک سے کہیں زیادہ بڑا ملک اور خوراک کی تجارت میں بھی ڈنمارک سے آگے ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس انفیکش کی مریض میں دریافت چین کے اعلان کے دو ہفتے بعد ہوئی کہ سپر بگ انٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحم ہیں۔ چین کے سائنسدانوں نے خبردار کیا کہ یہ سپر بگ بہت تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم برطانیہ کے ماہرین کا کہنا تھا کہ جس تیزی سے یہ انفیکشن چین سے برطانیہ تک پہنچا ہے واقعی حیران کن ہے۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق جین ایم سی آر 1 جو ،ای کولائی، سلمونیلا اور دیگر جرمز میں موجود ہوتا ہے لا علاج نمونیا کا باعث بنتا ہے۔اس جین کی بیکٹریا میں موجودگی بیکٹریا کو ہر طرح کی اینٹی بائیوٹیک کے خلاف مزاحم بنا دیتی ہے۔یہ بگ آسانی سے ایک بیکٹیریا سے دوسرے بیکٹیریا میں پھیل سکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ سپر بگ کی جانوروں سے انسانوں میں منتقلی آسانی سے ہو سکتی ہے۔ جین ایم سی آر1 کی مزید تحقیق کرنے پر چینی ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ جین مرغیوں کے 5 سپملز اور ایک مریض کے خون میں پایا گیا ہے۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق اس انفیکشن سے متاثرہ شخص کئی سال سے خون کے انفیکش کا شکار تھا اور رپورٹ میں اس کے خون میں موجود سلمونیلا میں جین ایم سی آر 1 پایا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھاکہ اس انفیکشن کا شکار مریض کے پاس علاج کا کوئی آپشن موجود نہیں ہوتا تاہم کولسٹین وہ آخری چوئس ہے جسے اس طرح کی بیماری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔کولسٹین پولٹری میں بہت زیادہ استعمال کی جاتی ہے اور اس اینٹی بائیوٹیک کے زیادہ استعمال سے بیکٹریا اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت پیدا کر رہے ہیں۔ ماہرین نے کولسٹین کو ایگریکلچر میں استعمال کو کم کرنے کا حکم دیا ہے اور یورپ کے ماہرین نے اس سپر بگ کے خلاف ادویات بنانے کے لیے کوشش جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سپر بگ جو دراصل بیکٹریا کی ایک قسم سلمونیلا ہے،طبی ماہرین
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تعلیمی ادارے بند، طلبہ خوش ، چھٹیوں کی نئی تاریخ نے سب کو حیران کر ...
-
پرانے پنکھوں کو انرجی سیونگ پنکھوں میں سرکاری اسکیم کے تحت کیسے بدلیں؟
-
لاہور؛ اپنی والدہ کے ساتھ مل کر نومولود کی لاش کوڑے میں پھینکنے والا ملزم ...
-
سوشل میڈیا پر سی سی ڈی سے بدلہ لینے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان مقابلے ...
-
پنشن میں ہونیوالا اضافہ یکم ستمبر کو ملے گا
-
رائیونڈ، 30 روپے کے جھگڑے میں دہرے قتل کے مرکزی ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ...
-
قبر سے 7 سالہ بچی کی میت غائب ماموں دعا کیلیے آیا تو کفن باہر ...
-
مالاکنڈ: بیٹےکی فائرنگ سے زخمی جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ انتقال کرگئے
-
55 سالہ خاتون کے ہاں 17 ویں بچے کی پیدائش
-
ٹرمپ انتظامیہ کا کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ
-
ملتان شہرکو بچانے کیلئے بند توڑنےکا فیصلہ
-
طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تعلیمی ادارے بند، طلبہ خوش ، چھٹیوں کی نئی تاریخ نے سب کو حیران کر دیا
-
پرانے پنکھوں کو انرجی سیونگ پنکھوں میں سرکاری اسکیم کے تحت کیسے بدلیں؟
-
لاہور؛ اپنی والدہ کے ساتھ مل کر نومولود کی لاش کوڑے میں پھینکنے والا ملزم گرفتار
-
سوشل میڈیا پر سی سی ڈی سے بدلہ لینے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان مقابلے میں ہلاک
-
پنشن میں ہونیوالا اضافہ یکم ستمبر کو ملے گا
-
رائیونڈ، 30 روپے کے جھگڑے میں دہرے قتل کے مرکزی ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
قبر سے 7 سالہ بچی کی میت غائب ماموں دعا کیلیے آیا تو کفن باہر پڑا تھا
-
مالاکنڈ: بیٹےکی فائرنگ سے زخمی جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ انتقال کرگئے
-
55 سالہ خاتون کے ہاں 17 ویں بچے کی پیدائش
-
ٹرمپ انتظامیہ کا کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ
-
ملتان شہرکو بچانے کیلئے بند توڑنےکا فیصلہ
-
طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
عمران خان سے ملاقات کے لیے امریکا سے آنے والی خاتون ڈاکٹر اڈیالہ جیل پہنچ گئیں
-
دنیا اب ہمیں نہیں چاہتی، بھارتیوں کو ہر جگہ پھٹکار کا سامنا ہے، بھارتی ڈاکٹر کی پوسٹ وائرل