لندن(نیوزڈیسک) برطانوی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ لبلبے پرزیادہ چربی کی وجہ سے ٹائپ ٹو ذیابیطس لاحق ہوتی ہے اور ورزش یا کسی اور طریقے سے وزن کم کرنے کے بعد ٹائپ ٹو ذیابیطس کو ختم بھی کیاجاسکتا ہے۔برطانویی ماہری نے اس تحقیق کے لیے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے ایسے مریضوں کو چنا جو صحت مند تھے پھر ان تمام افراد کے وزن اور انسولین سے برتاو¿ کو نوٹ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں کو اوسطاً 7 برس سے یہ مرض لاحق تھا جب کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا تمام مریضوں کے لبلبے پر اضافی چربی دیکھی گئی تھی۔ماہرین کے مطابق گیسٹرک بائی پاس کے اس آپریشن سے لوگوں نے اپنے جسم کی زائد چربی کم کرائی لیکن ساتھ ہی ان میں ذیابیطس کے آثار بھی ختم ہوگئے، آپریشن کے ذریعے بیمار اور تندرست دونوں گروپوں کے جسمانی وزن کی 13 فیصد کے برابر چربی اتاری گئی لیکن اس مین حیرت انگیز بات یہ سامنے آئی کہ ذیابیطس کے مریضوں کا لبلبہ نارمل انداز میں انسولین خارج کرنے لگا یعنی ان میں شوگر کا مرض ختم ہوگیا۔ماہرین کا کہنا ہےکہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریض اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کریں کیونکہ اس سے وہ ذیابیطس کو جڑ سے ختم کرسکتےہیں لیکن اس کے لیے لبلبے سے کم ازکم ایک گرام چربی کم کرنا ضروری ہے