اسلام آباد(نیوزڈیسک)اگر آپ وزن کم کرنے کے ساتھ متواز ن غذا کے متلاشی ہیں تو پھر آپ کو اپنے روزانہ کے کھانے میں سمندری گھاس کا استعمال کرنا چاہیے۔
ڈنمارک کے محقق کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر لوگ سمندری گھاس کو اپنی روزمرہ کی خوارک کاحصہ بنالیں تو اس سے نہ صرف وزن میں کمی آئے گی بلکہ یہ ایک متوازن غذا بھی ہوگی۔یونیورسٹی آف ساﺅ تھرن ڈنمارک کے تحقیق کار اولی موریسٹین کا کہنا ہے کہ سمندری گھاس والے کھانے کی وجہ سے دل کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیںلہذا غذا بنانے والی کمپنیوں کوبھی چاہیے کہ وہ کھانوں میں سمندری غذا ضرور شامل کریں اور صارفین کو اس کی افادیت سے آگاہ کریں۔اس کا کہنا ہے کہ سمندری گھاس کو فروزن پیزا،ہاٹ ڈاگس، خشک پاستااور فاسٹ فوڈ میں شامل کرنے سے کھانے کی غذائیت بڑھ جائے گی اور فروزن کھانوں کے سائیڈ افیکٹس سے بھی بچا جاسکے گا۔اس کا مزید کہنا تھا کہ سمندری گھاس میں امینو ایسڈ،انٹی آکسیڈینٹس،منرلز اور فائبر کی وافر مقدار کی موجودگی کی وجہ سے کھانے کی غذائیت بڑھ جاتی ہے۔سمندری گھاس میں پوٹاشیم نمک کی موجودگی کی وجہ سے یہ بلڈ پریشر بھی نہیں بڑھاتااور دل کو مضبوط کرتا ہے۔
ایسی خوراک جس کے روزانہ استعمال سے آپ کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں
4
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں