نیویارک(نیوزڈیسک)پیٹ کی خرابی اور معدے میں تکالیف کی وجہ سے صحت کے کئی مسائل جنم لیتے ہیں لیکن ان سے نجات ممکن ہے،آئیے آپ کو علاج کے لئے آسان ترین قدرتی نسخے بتاتے ہیں۔
پودینہ
اس کے قہوہ سے پیٹ کے جملہ امراض دور ہوجاتے ہیں،آپ کو چاہیے کہ رات کو سونے سے قبل پودینے کا قہوہ ضرور پئیں۔
سونف اور زیرہ
سفید زیرہ اور سونف لے کر توے کے اوپر بھونیں۔ہر چار گھنٹے بعد آدھ چائے کا چمچ باقاعدگی سے استعمال کریں۔
شہد ،لیموں اور ادرک
ایک چمچ شہدمیں ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک چائے کا چمچ ادرک کا رس ملائیں،یہ نسخہ استعمال کرنے سے معدے کو تقویت ملتی ہے۔
گرم پانی
اگر آپ گرم پانی کااستعمال کریں گے تو پیٹ میں اکٹھے ہوئے زہریلے مادے پیشاب اور پخانے کے راستے نکل جائیں گے۔
اسپغول
اسپغول کو دہی میں ملاکرہر صبح کھائیں اور پیٹ کوبیماریوں سے محفوظ بنائیں۔
ادرک اور پودینے کا قہوہ
ادرک،پودینہ اورچمبیلی پیٹ کے لئے بہت مفید ہیں،تینوں اجزاءکو ملاکر اچھی طرح ابالیں اور دن میں دوبار یہ مشروب پئیں۔
لیموں
صبغ کے ناشتے میں آملیٹ پر چند قطرے لیموں کا رس ڈال کر کھانے سے بدہضمی نہیں ہوگی۔
ہینگ پاﺅڈر
ایک بڑا چمچ ہینگ پاﺅڈر گرم پانی میں ڈال کرپینے سے معدہ کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں۔
اجوائن
ہرکھانے کے بعد اجوائن کے چند بیج صرور چبائیں کہ اس طرح کھانا جلد ہضم ہوگا۔
ایلوویرا
ہرصبح ایلوویرا کا مشروب پینے سے دن بھر پیٹ بالکل صحیح کام کرے گا۔
پیٹ کی خرابی اور معدے سے بچنے کا آسا ن حل
4
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں