اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایک صحت مند زبان گلابی رنگ کی ہوتی ہے جس پر چھوٹی چھوٹی گانٹھیں ہوتی ہیں جسے Papillaeکہتے ہیں لیکن بعض اوقات آپ کی زبان سفید ہو جاتی ہے۔یہ ایک عام شکایت ہے جو بدبو دار سانسوں کا باعث ہے اور منہ کا ذائقہ کڑوا کر دیتی ہے۔زبان پر سفیدی اس وقت نمودار ہوتی ہے جب کھانے کے زرے اور مردہ خلیے ورم زدہ Papillaeمیں جمع ہو جاتے ہیں اور زبان کی یہ حالت پانی کی کمی، الکحل کے زائد استعمال ، بخار یا تمباکو نوشی سے ہوتی ہے۔اس کے علاوہ م±نہ کی صفائی نہ کرنا، تیزابی کھانا بھی زبان کی سفیدی کا باعث ہو سکتے ہیں۔بعض بیماریوں مثلاً جگر کا سکڑنا جائنڈس، اورل تھرش وغیرہ میں بھی زبان سفید ہو جاتی ہے اور بعض اوقات اینٹی بائیوٹک اور دیگر ادویہ کے استعمال سے بھی زباں سفید ہو جاتی ہے۔بعض حالتوں میں یہ حالت عارضی ہوتی ہے اور اس کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔عام طور پر یہ تشنہ کامی یا پانی کی کمی کی علامت ہو سکتی ہے اور قدرتی پھلوں کے رس یا پانی کے استعمال سے یہ شکایت رفع ہو جاتی ہے۔ذیل میں زبان کی سفیدی دور کرنے کے چند طریقے درج کئے جا رہے ہیں اگر ان سے افاقہ نہ ہو تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ وہ اصل وجہ تک پہنچ سکے۔
٭…. نمک
نمک زبان کی سفیدی دور کرنے کا بہترین علاج ہے جو قدرتی طور پر زبان پر جمے کھانے کے ذرات اور مردہ خلیوں کو چھیل کراتار دیتا ہے۔ زبان پر تھوڑا سا نمک چھڑکیں اور اسے ٹوتھ برش کے ساتھ آہستگی سے ملتے جائیں بعد میں گرم پانی سے غرارے کرلیں اور اسے دن میں دوبار دہرائیں آپ کو خاطر خواہ نتائج حاصل ہوں گے یا گرم پانی میں نمک ڈال کر اسے غرارے کریں۔
٭….پروبایوٹک
ان میں چونکہ ایل ایسیڈو فیلس ہوتا ہے جو فنگس اور دیگر جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے لہٰذا ان کے استعمال سے زبان کی سفیدی ختم ہوتی ہے۔ ایک کیپسول کھول کر پانی میں حل کرلیں حسب معمول دانت صاف کرنے کے بعد اس محلول کو بطور ما?تھ واش استعمال کریںیا پروبایوٹک سپلیمنٹ دن میں تین بار استعمال کریں۔
٭…. ویجی ٹیبل گلائسرین
جب زبان کی سفیدی پانی کی کمی کی وجہ سے ہو تو ویجی ٹیبل گلائسرین استعمال کرنی چاہئے۔
٭….کوارگندل کا رس
کوارگندل میں ورم کش اور صحت مندانہ اجزا پائے جاتے ہیں اس لئے یہ بھی اس مسئلے کا حل ہے۔ایک چمچ کوار گندل کا رس اپنے منہ میں رکھیں چند منٹ بعد نکال دیں یا ایک چمچ کوارکندل کا جوس لیں۔
٭….ہلدی
زبان کی سفیدی دور کرنے کے لئے ہلدی کا کردار کسی تعارف کا محتاج نہیں اس میں جراثیم کش اجزا پائے جاتے ہیں جو زبان پر جراثیم کے پھیلا? کو روکنے میں مددگار ہوتے ہیں ہلدی میں تھوڑا سا لیموں کا رس ملا کر اس کا پیسٹ زبان پر لگائیں۔
٭…. میٹھا سوڈا
میٹھا سوڈا زبان پر جمی سفیدی اتارنے کا سستا اور آسان علاج ہے۔لیموں کے رس میں میٹھا سوڈا ملا کر پیسٹ تیار کریں اور زبان پر لگائیں یا تھوڑا سا میٹھا سوڈا ایک گلاس پانی میں ملا کرکے اس کے غرارے کریں۔
٭…. نیم
انڈین Lilacجسے ہم نیم کے نام سے جانتے ہیں۔زبان کی سفیدی کو موثر طریقے سے صاف کرتی ہے اس سے زبان پر لگی فنگس صاف ہوتی ہے اور م±نہ میں موجود دیگر جراثیم کا خاتمہ ہوتا ہے اس کے علاوہ نیم خون کو صاف کرتی ہے۔نیم کے خشک پتے پانی میں ابال لیں جب پانی آدھا رہ جائے تو اس کے غرارے کریں۔
سفید زبان کو ٹھیک کرنے کے آسان نسخے
3
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں