بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ذیابیطس سے چھٹکارے کا کامیاب علاج دریافت

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)آج ہم آپ کے ساتھ ایسی تحقیق کا ذکر کرنے والے ہیں جو ہر طرف خوشیاں بکھیرے گی۔محققین نے دریافت کیاہے کہ ٹائپ 2ذیابیطس کی بیماری لبلبے میں بننے والی چکنائی کے باعث لاحق ہوتی ہے اوریہی چکنائی اگر ایک گرام سے بھی کم ہوجائے تو ٹائپ ذیابیطس جڑ سے ختم ہوسکتاہے۔نیو کاسل یونیورسٹی برطانیہ کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ روئے ٹیلر کا کہناہے کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریض اگر لبلبے کی چکنائی کو کم کرسکیں تو وہ صحت مند زندگی کی جانب واپس لوٹ سکتے ہیں۔ٹیلر نے کہاکہ اگر آپ یہ پوچھیں کہ ذیابیطس سے چھٹکارے کیلئے کتنا وزن کم کرنا پڑے گا تو اس کا جواب ہے ، صرف ایک گرام ، لیکن یہ ایک گرام وزن اس چربی کا ہے جو لبلبے میں موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت اس سے چھٹکارے کا واحد راستہ یہی ہے کہ کیلوریز سے ہر صورت پرہیز کیا جائے ، چاہے وہ غذا کے ذریعے یا آپریشن کی صورت میں۔محققین کے مطابق جب زائد چربی ہٹا دی جاتی ہے تو انسولین کاافراز نارمل سطح تک بڑھ جاتاہے بہ الفاظ دیگروہ ذیابیطس سے چھٹکارہ حاصل کرلیتے ہیں۔یہ تحقیق ڈیابیٹس کیئر جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…