کراچی (نیوز ڈیسک)ہول سیل کیمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر محمد عاطف حنیف بلو نے کہا ہے کہ3دسمبر بروز جمعرات کو چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں تمام ہول سیل میڈیسن مارکیٹیں بند رہیںگی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ جلوس کے راستوں میں آنے والی مارکیٹوں کو تحفظ فراہم کرے۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ بروز ہفتہ 5 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں بھی تمام میڈیسن مارکیٹیں بند رہیں گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں