پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

صحت مند غذا کے انتخاب کے 4طریقے

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جینیاتی طورپر تبدیل شدہ فصلوں اور مصنوعی غذاﺅں سے متعلق میڈیا کی اشتہار بازیوں نے موجودہ دور میں انسان کیلئے بہتر غذا کا انتخاب انتہائی مشکل بنادیاہے۔ یہاں پر ہم آپ کیلئے غذا کے انتخاب کے طریقے بتا رہے جن کے ذریعے آپ ایک صحت مند اور بھرپور زندگی گزار سکتے ہیں۔ہمیشہ تازہ اور مقامی طورپر تیار کردہ خوراک کا انتخاب کریںسادہ غذا کا انتخاب ٹریک پر قائم رہنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ہمیشہ تازہ اور کیمیکل سے پاک قدرتی غذاکھائیں۔سبزیوں ، پھلوں اور ڈیری مصنوعات کو ترجیح دیں۔ کھانے کا ہفتہ وار مینو ترتیب دیں۔جسم کی ضروریات کو مدنظر رکھیںغذا نہیں بتائے گی کہ آپ کو کیا ضرورت ہے بلکہ متوازن غذا کا انتخاب آپ نے خود کرناہے۔بڑھتی عمر ،زندگی گزارنے کا انداز اور ہارمونل عوامل کی وجہ سے ہمارے جسم کی ضروریات بھی ہر چند سالوں بعد تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ خوراک صحت مند اور ہشاش بشاش رہنے کیلئے بنیادی کردار ادا کرتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ روزانہ کی ورزش اور لائف سٹائل کی تبدیلی سے بھی بہت بڑا فرق پڑتاہے۔غذا سے متعلق حقائق جانیںشیلف سے کھانے کی پراڈکٹس اٹھائیں اور ان پر لکھے ہوئے غذائی لیبل کو غور سے پڑھیں۔اس طرح آپ کو یہ سمجھنے میں مددملے گی کہ پیکٹ کے اندر کیا غذائی اجزائ اور کتنی مقدار میں موجود ہیں۔جہاں تک ممکن ہو چکنائی والی غذاﺅں اور ان کیمیائی ناموں سے دور رہیں جو کی سمجھ سے بالاتر ہیں۔اپنی غذا کی افادیت سے آگاہی ہوناضروری ہے جسم کو مطلوبہ غذائیت کا سمجھنا ضروری ہے۔آپ کی فٹنس اور غذا سب آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ایک صحت مند اور بھرپور زندگی آپ کی موجودہ دنیا کو آسان بناسکتی ہے۔موجودہ دور میں ہمیں بہترین ماہر غذائیات ، فٹنس ماہرین ،جمز ،مقامی اور تازہ تیار کی ہوئی غذا کی دروازے تک دستیابی موجود ہے اس کے علاوہ انٹر نیٹ قابل اعتماد طبی رہنمائی اور ریسپیز سے بھرا پڑا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…