سڈنی(نیوز ڈیسک ) آسٹریلیا کے ماہرین نے ماحول کی آلودگی کی ایک وجہ پلاسٹک کے وہ ذرات بتائے ہیں جو کپڑے دھوتے وقت کپڑوں نے نکل کر سیویج وغیرہ میں شامل ہوتے ہیں۔ یہ ذرات چھوٹے چھوٹے ایک ملی میٹر سے بھی کم چوڑے فائبرز ہیں جو اس وقت فضا میں پھیل چکے ہیں۔ گذشتہ سال یہ خیال کیا جاتا تھا کہ فضا میں موجود پلاسٹک کے ذرات زیادہ تر ماحول میں پلاسٹک ویسٹ (waste) کی موجودگی کی وجہ سے ہے جو درختوں میں جھولتے ہوئے پلاسٹک بیگز سے پھیلے ہیں مگر ماہرین کی تازہ رپورٹ کے مطابق یہ ذرات کپڑے دھوتے ہوئے کپڑوں سے نکل کر سیویج اور ڈرینج کے نظام کے ذریعے سمندروں اور دریاﺅں میں شامل ہو جاتے ہیں جہاں سے آبی بخارات کے ذرات میں شامل ہو کر فضا میں معلق ہو جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی 1960 کی دہائی سے ساڑھے چار سو فیصد بڑھ گئی ہے جس سے سب سے زیادہ شہری علاقے متاثر ہوئے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں