پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

وائی فائی ڈیوائس سے الرجی : سکول طالبہ نے ‘خودکشی’ کر لی

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں اسکول طالبہ کی پراسرار موت کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ طالبہ نے اسکول میں وائی فائی ڈیوائس سے الرجی کے باعث بار بار ہونے والی الرجی سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسکول کی 15 سالہ طالبہ جینی فرائی کے والدین نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی کو الیکٹرو ہائیپر سینسیٹیوٹی (ای ایچ ایس) کی بیماری تھی جس کے باعث اسے اکثر تھکن، سر درد اور مثانے کے مسائل رہتے تھے۔طالبہ کی والدہ ڈیبرا نے دوران تفتیش بتایا کہ جینی کو آرکسفارڈ شائر میں واقع اپنے اسکول ’چپنگ نارٹن‘ میں موجود وائی فائی ڈیوائس سے بہت مسئلہ تھا، اور جب کوئی ڈاکٹر اس کا مسئلہ حل نہیں کرپایا تو اس نے خود اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔واضح رہے کہ جینی فرائی کی لاش رواں سال 5 ماہ قبل 11 جون کو گھر کے قریب گارڈن کے ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی تھی، تاہم اس وقت اسے پراسرار قرار دیا جارہا تھا۔جینی فرائی کے والدین نے مقامی عدالت کو مزید بتایا کہ جب انہیں پتہ چلا کہ ان کی بیٹی کو وائی فائی سے مسئلہ ہے تو انہوں نے گھر سے بھی وائی فائی ڈیوائس نکال دی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جینی اس الرجی کے باعث اکثر خود کو اسکول کے خالی کلاس روم میں چھپا لیتی تھی اور پڑھائی کے دوران وائی فائی راؤٹر سے ممکن حد تک دور بیٹھتی تھی۔جینی کی والدہ کا کہنا تھا کہ گھر سے وائی فائی ڈیوائس نکالے جانے کے بعد ان کی بیٹی گھر میں بالکل صحت مند رہتی تھی لیکن جیسے ہی وہ اسکول جاتی، اس کے لیے مسائل شروع ہوجاتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…