پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

برازیل میں ڈینگی سے زیادہ خطرناک وائرس کی وبا پھوٹ پڑی

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریوڈی جنیرو(نیوز ڈیسک) برازیل کے محکمہ صحت نے مچھروں کے ذریعے زیکا وائرس اور جان لیوا دماغی مرض کے درمیان تعلق کی تصدیق کی ہے۔ زیکا وائرس افریقا، جنوبی امریکا ، جنوب مشرقی چین اور اوقیانوس کے بعض جزائر میں عام ہے جس کے بعد سردرد، بخار، جوڑوں کا درد اور آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ یہ مرض بہت حد تک ماں سے بچے میں منتقل ہوکر پیدائشی نقائص کی وجہ بنتا ہے۔برازیل میں حالیہ برسوں میں ایسے بچے پیدا ہورہے ہیں جن کے دماغ چھوٹے ہیں اور اس طرح بچے نارمل نہیں رہتے اور ان کی جسمانی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔ برازیل میں طبی تحقیق کے ایک بہت بڑے ادارے میں مردہ بچوں پر تجزیے کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ ان کی ہلاکت زیکا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے۔زیکا وائرس ایک قسم کے مچھر ’ایڈس ایجپٹیائی‘ سے پھیلتا ہے اور یہی مچھر زرد بخار، ڈینگی اور چکن گونیا وائرس کی وجہ بھی بنتا ہے۔ زیکا بچوں کے علاوہ بڑوں میں بھی اموات کی وجہ بن رہا ہے، زیکا وائرس سے نومولود بچوں کے دماغ سکڑ رہے ہیں جسے مائیکروسیفیلی کا مرض کہتے ہیں۔ رازیل کے کئی علاقوں میں اس کی وبا پھیل چکی ہے اس وقت برازیل میں 739 ایسے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ 2014 میں 147 افراد میں یہ مرض نوٹ کیا گیا ہے۔ یہ وائرس ڈینگی کی ہلکی قسم ہے جو برازیل کے 26 میں سے 18 ریاستوں میں پھیل چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…