ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

تنہا رہنے سے انسان مختلف بیماریوں کا شکارہو جاتا ہے ، ماہرین

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ایک نئے مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ تنہا رہنے سے انسانی خلیات ( سیلز) کی سطح پر غیرمعمولی تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں جو مختلف امراض کی وجہ بنتی ہے اور اس سے اوسط زندگی پر بھی منفی اثرہوتا ہے۔امریکا میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اور یونیورسٹی آف شکاگو کے ماہرین نے بتایا ہے کہ تنہا رہنے سے جسم کے سفید خلیات ( وائٹ بلڈ سیلز) کی تعداد پراثر ہوتا ہے اور وہ جسم کے قدرتی طور پر لڑنے والے امنیاتی نظام (Immune System) کو کمزورکرتے ہیں اورانسان بیماریوں کا گھربن سکتا ہے۔ماہرین نے تنہائی کے مطالعے کے لئے 141 بوڑھے افراد کا جائزہ لیا جن میں کچھ لوگ تنہا رہنا اورکچھ لوگ معاشرتی سطح پر لوگوں کے ساتھ رہنا پسند کرتے تھے۔ اس سے معلوم ہوا کہ تنہا رہنے والے افراد میں سوزش اور جلن کی شدت زیادہ تھی اوران کی صحت پر بھی برے اثرات مرتب ہورہے تھے۔ یہ تحقیقات پروسیڈنگ آف نیشنل اکیڈمی آف سائنٹسٹس کے ایک جریدے میں بھی شائع ہوچکی ہے۔دوسری جانب ماہرین کا اصرار ہے کہ اکیلا پن صرف بزرگوں کو ہی نہیں بلکہ جوان افراد کو بھی متاثر کرتا ہے اوراکیلا پن انہیں بیماریوں کے گھیرے میں دے دیتا ہے۔ برطانیہ میں بوڑھے افراد کا خیال رکھنے والی ایک فلاحی تنظیم کی سربراہ کیرولین ابراہمز کے مطابق تنہائی سے زندگی مشکل ہوجاتی ہے اور اس سے جسمانی اور دماغی صحت پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔دیگر ماہرین کے مطابق جیسے ہی آپ طویل تنہائی میں ہوتے ہیں ویسے ہی صحت دشمن ماحول میں آجاتے ہیں۔ ان کے مطابق دوستوں اور ہم خیالوں سے بات چیت کا عین اثر وہی ہوتا ہے جو درد کم کرنے والی اور سکون پہنچانے والی دواو¿ں سے ہوتا ہے اس لیے باہرنکل کر دوستوں اور لوگوں سے بات کیجئے اور بیماریوں کو دور بھگائیے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…