جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

موٹاپا یادداشت متاثر ہونے کا سبب بھی بن سکتا ہے، ماہرین صحت

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہےکہ موٹاپا نہ صرف صحت کے لیے خطرناک ہے بلکہ اس سے یادداشت متاثر ہونے کا بھی خدشہ بڑھ جاتا ہے۔لندن میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جسم میں بے تحاشہ چربی سے سوزش جنم لیتی ہے جو مائیکرگلیا نامی خلیات کو متاثر کرتی ہے، ان خلیات کا کام یہ جسم کو امراض اور جراثیم سے پاک رکھنا ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ دماغی خلیات کو بھی درست رکھتے ہیں لیکن چربی اورسوزش سے دماغ میں سگنل کا نظام متاثرہوتا ہےاور یوں یادداشت متاثر ہوسکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں میں یادداشت متاثرہونے کا خدشہ 3 گنا تک بڑھ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اگرچہ اس کیفیت میں یادداشت دھیرے دھیرے متاثر ہوسکتی ہے لیکن شدید حملے کی صورت میں ڈیمنشیا اور دیگر امراض بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کےمطابق گھٹیا کے مرض میں استعمال ہونے والی ادویات اس مرض کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے اس کے علاوہ ذیادہ روغنی خوراک اور چکنائی سے اجتناب سے بھی مرض سے بچاجا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…