کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے بچوں کو تمام حفاظتی ٹیکے اب مفت لگیں گے، حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام ای پی آئی اور نجی طبی اداروں کے درمیان معاہدہ ہوگیا، نومولود سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کی بلامعاوضہ ویکسی نیشن کی جائے گی۔اس حوالے سے تمام نجی اسپتالوں، کلینکس، تشخیصی مراکز اور پرائیویٹ ڈاکٹرز کو معاہدے کا مسودہ جاری کردیا گیا ہے۔ پروگرام منیجر ای پی آئی کے مطابق مقصد پولیو سمیت تمام بیماریوں کی ویکسی نیشن کو بہترکرنا ہے۔ معاہدے کے متن کے مطابق انسداد پولیو مہم کے باعث معمول کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم متاثر ہورہی تھی،حفاظتی ٹیکوں پر والدین کے ہزاروں روپے خرچ ہوتے ہیں، کوئی ادارہ سروس چارجز سو روپے سے زیادہ وصول نہیں کرے گا۔