شکارپور(نیوز ڈیسک)شکارپورمیں چنگ چی رکشے میں ایک خاتون کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حاملہ خاتون کو گوٹھ فیضولاڑو سے سول اسپتال لایا جا رہا تھا کہ تاخیر ہونے کے سبب خاتون نے رکشہ میں تین بچوں کو جنم دیا۔بچوں میں ایک لڑکی اور2لڑکے شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں بچے اور ماں صحت مند ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں