ملتان (نیوزڈیسک)ملتان میں پولیو ویکسین کے قطرے پلوانے سے انکار کرنے پر سترہ والدین گرفتار کرلیا گیا جبکہ انکاری والدین کو منانے کے احکامات کی تعمیل نہ کرنے والے دو ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو منانے کیلئے محکمہ صحت کے احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ای ڈی او ہیلتھ ملتان نے دو ڈپٹی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر حبیب کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے فوری جواب طلب کرلیا۔حالیہ پولیو مہم میں تیس سے زائد والدین پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہوئے جس پر حکومت نے سخت نوٹس لیا اور جلال پور کے علاقہ سے سترہ والدین کو گرفتار کر لیا ¾دیوان کے باغ کے رہائشی محمد عمران کے خلاف محکمہ صحت کی جانب سے متعلقہ تھانے میں شکایت درج کر دی گئی۔