جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

کس وقت مناسب نیند لینے سے یاداشت بہتر ہو تی ہے؟

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) برطانیہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ رات میں مناسب نیند لینے سے یاداشت بہتر ہو تی ہے۔ بوسٹن کے برگھم اینڈ ومین ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سونے سے بہت سی باتوں کو یاد رکھنے میں مدد ملتی ہے اور پوری رات کی نیند لوگوں کو صحیح شناخت اور لوگوں کے چہرے پہچاننے میں مدد دیتی ہے۔ ماہرین نے 20 سال کی عمر کے افراد کو 20 مختلف لوگوں کی تصاویریں دیکھائی گئی اور انہیں ان تصاویر کے نام یاد رکھنے کو کہا۔ 12 گھنٹے گزرنے کے بعد ان افراد کو وہی تصاویر دوبارہ دیکھائی گئی اور ان کے نام بتانے کو کہا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہر فرد سے دو دفعہ سوال پوچھے گئے پہلے بنا سوئے دن کی سر گرمیوں کے دوران اور دوسری دفعہ آٹھ گھنٹے کی نیند لینے کے بعد۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ آٹھ گھنٹے کی نیند لینے کے بعد لوگوں کا اعتماد اور یاد رکھنے کی صلاحیت میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ پڑھنے کے بعد سونا سیکھنے اور یاد رکھنے کی صلاحیتوں کو بڑھا دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ بڑھاپے میں نیند میں خلل اور کم نیند کی وجہ سے لوگوں کو یاداشت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…