اسلام آباد(نیو ز ڈیسک ) امریکی ماہرین نے اپنی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے اگر شادی شدہ جوڑے میں سے ایک فریق موٹاپے کا شکار ہوتا ہے تو دوسرے کے لیے موٹاپے کا خطرہ دوگنا ہو جاتا ہے۔
امریکی ریاست بالٹی مور جان ہاپکنس یونیورسٹی سے وابستہ ماہرین نے شادی اور موٹاپے کے درمیان تعلق کے حوالے سے مطالعاتی تحقیقی کی ہے جسے بین الاقوامی طبی جریدے ‘امریکن جرنل آف ایپی ڈیمیولوجی’ نے شائع کیا ہے۔
تحقیق کے دوران ماہرین نے 4ہزار جوڑوں کے روز مرہ معمولات کی 25 برس تک نگرانی کی، تحقیق کے آغاز پر23 فیصد مرد اور 25 فیصد خواتین موٹاپے کا شکار تھیں۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق موٹاپے کا شکار شوہروں کی بیویوں کے لیے موٹاپے کا خطرہ 89 فیصد تک دیکھا گیا جب کہ اضافہ ہوا تھا۔ اسی طرح ایک عام وزن رکھنے والے شوہر کی بیوی جس کا وزن مشاہدے کی مدت کے دوران نارمل سے زیادہ ہوا تھا ان میں موٹاپے کا امکان 78 فیصد زیادہ تھا ایسے شوہروں کے مقابلے میں جن کی بیویوں کے وزن میں خاصا اضافہ نہیں ہوا تھا۔
تحقیق میں شامل محقق ر لورا کوب کا کہنا ہے کہ یہ بہت غیر معمولی بات نہیں ہے کہ میاں اور بیوی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایک جیسی عادتیں اختیار کر لیتے ہیں جو ان کے وزن پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔ میاں یا بیوی میں سے کسی ایک کے وزن میں تبدیلی جلد یا دیر سے دوسرے پر بھی ظاہر ہوتی ہے جو شاید اس وجہ سے ہے کیونکہ ان کی خوراک، جسمانی سرگرمیوں اور طرز عمل میں ایک ہی طرح کی تبدیلی واقع ہوتی ہے اور اس کا نتیجہ موٹاپے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
شادی کے بعد موٹے ہونے کی کیا وجو ہات ہیں ؟جانئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی
-
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
گلشن حدید میں ایک گھر سے 5 لاشیں ملنے کا کیس، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
سلمان خان کے بیڈروم میں نادیدہ وجود، پراسرار واقعات کا انکشاف



















































