منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ایسے کھانے جو ہر گز ایک ساتھ نہیں کھانے چاہئیں

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کچھ کھانے انسان کے لئے بہت ہی فائدہ مند ہیں لیکن اگرانہیں کسی دوسرے کھانے کے ساتھ ملاکر استعمال کیا جائے تو ان کا فائدہ ہونے کی بجائے نقصان ہونے لگتا ہے۔آئیے آپ کو ان کھانوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
کھانے کے بعد فروٹ کا استعمال
پھلوں میں اس طرح کی چینی پائی جاتی ہے جو اگر کھانے کے بعد استعمال کئے جائیں تو وہ زیادہ دیر تک معدے میں رہتی ہے اوراس کی وجہ سے انسانی صحت کو کافی نقصان ہوتا ہے۔
کیلے اور دودھ
اگر آپ کیلے کاملک شیک پینے کے عادی ہیں تو یاد رکھیں کہ یہ آپ کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔آیورویدک کے مطابق کیلے اور دودھ میں بھاری پن کی وجہ سے یہ انسانی جسم کے لئے نقصان دہ ہیں لہذا انہیں کبھی بھی اکٹھے استعمال نہ کریں۔
دہی اور پھل
ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی میں کبھی بھی کسی ترش پھل کو شامل نہ کیاجائے کہ اس طرح یہ نظام انہضام کو نقصان پہنچاتا ہے۔پھلوں میںموجود چینی کی وجہ سے یہ ہضم ہونے میں وقت یتی ہے جبکہ ڈیری مصنوعات میں بھی بھاری پن کی وجہ سے یہ معدے پر بھاری ہوتے ہیں اور دو بھاری چیزوں کو ہضم کرنے میں معدے کو کافی کام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ کمزور ہوجاتا ہے۔
لیموں کی ڈریسنگ ،کھیرے اورٹماٹر
آپ کوچاہیے کھیرے،ٹماٹر،آلو اوربینگن کے ساتھ کبھی بھی لیموں والی ڈریسنگ استعمال نہ کریں۔
میلن اور
جب بھی تربوز یا خربوزہ کھائیں تو کبھی بھی اسے کسی اور پھل یا کھانے کے ساتھ ملاکراستعمال نہ کریں بلکہ ہمیشہ اس کے ساتھ کوئی اور چیزنہ کھائیں۔
لوبیا اور چیز
کبھی بھی ڈیری مصنوعات کے ساتھ لوبیا یا چنے نہیں کھانے چاہیے۔یہ دو مختلف طرح کی پورٹینز ہیں لہذاکبھی بھی دودھ کی مصنوعات کے ساتھ سبزی والی پروٹین استعمال نہ کریں۔
جو اور اورنج جوس
اورنج جوس میں ایسے انزائمز موجود ہوتے ہیں جنہیں اگر جو کے ساتھ ملا کراستعمال کیا جائے تو وہ ہضم ہونے میں بہت زیادہ وقت لیتے ہیں،لہذا انہیں بھی ملاکراستعمال نہ کریں۔

مزید پڑھئے:ڈاکٹر عامر لیاقت نے ریحام خان کو انوکھی نصیحت کر دی

دیکھئے طالبات کا پاک آرمی کے ساتھ گزارہ گیا ایک دلکش اور یادگار دن

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…