بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

جسم کا ایسا حصہ جو دماغ کی صحت کا حال بتا سکتا ہے

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہمارے جسم میں ایک حصہ ایسا بھی ہے جس کی صحت کو دیکھتے ہوئے ہم اپنے دماغ کی صحت کے بارے میں بتاسکتے ہیں اور یہ حصہ ہماری ٹانگیں ہیں۔
کنگزکالج لندن کے تحقیق کاروں کاکہنا ہے کہ جتنے ہماری ٹانگوں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اتنا ہی ہمارا دماغ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔Gerontologyمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہم ورزش اور واک سے اپنی ٹانگوں کو مضبوط بناتے ہیں اور ساتھ ہی ٹانگوں کی مضبوطی سے ہمارے دماغ پر اس کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین نے 1999ئ سے دس سال کے لئے 324صحت مند جڑواں خواتین کامطالعہ کیا اور تحقیق کے آغاز اور اختتام پر ان خواتین کی سوچ،علم اور یاداشت کو دیکھا گیااور یہ بات سامنے آئی کہ جن کی ٹانگیں مضبوط تھیں ان کا دماغ کافی تیز ی سے کام کررہاتھا۔تحقیق کار ڈاکٹر کلیر سٹیوز کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ اس کا دماغ بہتر طریقے سے کام کرے اور تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی کہ جن لوگوں نے اپنی ٹانگوں کو مضبوط رکھا،ان کی دماغی صحت ان لوگوں کی نسبت زیادہ تھی جنہوں نے اپنی ٹانگوں کے پٹھوں پر خاص توجہ نہ دی۔

مزید پڑھئے:ڈاکٹر عامر لیاقت نے ریحام خان کو انوکھی نصیحت کر دی

دیکھئے طالبات کا پاک آرمی کے ساتھ گزارہ گیا ایک دلکش اور یادگار دن



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…