لاہو ر(نیوزڈیسک )صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی سے متاثرہ مریضہ دم توڑ گئی ، رواں سال ہلاکتوں کی مجموعی تعداد7تک پہنچ گئی ۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر امجد پرویز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گنگا رام ہسپتال میں زیر علاج 31سالہ مریضہ ڈینگی کے باعث چل بسی ۔ ڈی جی ہیلتھ کے مطابق ڈینگی سے چھ ہلاکتیں راولپنڈی جبکہ ایک لاہور میں ہوئی ۔رواں سال لاہور میں ڈینگی سے مجموعی طورپر 112افراد متاثر ہوئے ، راولپنڈی میں 3260 جبکہ ملتان میں ڈینگی سے متاثرہ358مریض سامنے آئے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں