اسلام آباد(نیوز ڈیسک )یوں تو اخروٹ کے کئی طبی فوائد کے متعلق ہم جانتے ہیں مگر ماہرین نے اس کا ایک انتہائی اہم فائدہ دریافت کر لیا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ اخروٹ انسان کو ہارٹ اٹیک و دل کی دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ روزانہ 2مٹھی اخروٹ کھانے سے انسان کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے وہ دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔اس میں ایسی چکنائی پائی جاتی ہے جو پہلے سے خون میں موجود چکنائی کو پگھلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں پروٹین، وٹامن اور منرلز وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ لائف سائنسز ریسرچ آرگنائزیشن کے ماہرین نے اس تحقیق کے لیے اخروٹ اور دل کی بیماریوں کے تعلق پر کی گئی 61سابق تحقیقات کا تجزیہ کیا ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مائیکل فوک کا کہنا ہے کہ اخروٹ وہ واحد خشک میوہ ہے جس میں2.5گرام فی اونس الفا لینولینک (Alpha-linolenic) پایا جاتا ہے جو اومیگا تھری(Omega-3)کی درختوں سے حاصل ہونے والی ایک قسم ہے۔جس کی وجہ سے اخروٹ انسانی جسم سے 9سے 16فیصد تک مجموعی کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اوراس کولیسٹرول میں پائے جانے والے ApoBنامی پروٹین کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔یہی وہ دو عناصر ہیں جو کسی بھی شخص کو دل کی بیماریوں میں مبتلا کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اخروٹ دل کی بیماریوں کے علاوہ دوسری قسم کی ذیابیطس سے بھی محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اخروٹ میں فی اونس 2گرام فائبر اور 4گرام پروٹین پایا جاتا ہے اور یہ دونوں اجزائ دل کی بافتوں کی مضبوطی کے لیے انتہائی مفید ہیں۔
اخروٹ آپ کو خطر ناک بیماریوں سے محفوظ رکھتاہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی















































