اسلام آباد (نیوز ڈیسک )آپ کا بچہ کتنا ذہین ہے ؟اس کا تعین تو کشمش کے محض چند دانوں سے ہی ممکن ہے۔محققین نے بچے کی سیکھنے اور توجہ حاصل کرنے کی ذہانت کے امتحان کیلئے ایک سادہ سا ٹیسٹ تیار کیاہے۔برطانوی یونیورسٹی آف واروک کی تحقیق کے مطابق یہ ٹیسٹ بچے کی 8سال کی عمر میں اکیڈمی میں اس کے تعلیمی معیار کی نشاندہی کرے گا۔تحقیق کے مطابق کشمش کو ایک کپ میں رکھ کر بچے کو اسے کچھ منٹ تک نہ کھانے کی ہدایت سے یہ پیشنگوئی کی جاتی ہے کہ وہ بعد کی زندگی میںکس حدتک ذہین ہوگا۔اس ٹیسٹ میں بیشتر بچے ناکام رہتے ہیں تاہم جو ایک پورے منٹ تک انتظار کرتے ہیں وہ اپنی عمر کے دیگر ساتھیوں کے مقابلے میں زیادہ عقلمند ثابت ہوتے ہیں۔تحقیق میں بتایاگیاہے کہ اس کھیل سے بچوں کی توجہ مرکوز کرنے اور سیکھنے کی صلاحیت کا ٹیسٹ ہوتاہے۔محقق پر وفیسر ڈیٹروالکی کے مطابق کشمش کا یہ کھیل آسان اور مو¿ثرطریقہ ہے جس سے کسی بچے کے خود پر کنٹرول کا تجزیہ کیاجاسکتاہے اور اس سے جانا جاسکتاہے کہ بچہ توجہ اور سیکھنے کے مسائل سے دوچار تو نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 20ماہ کی عمر میں خود پر بہتر کنٹرول پیشنگوئی کرتاہے کہ اس بچے کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہے اور وہ 8سال کی عمرمیں تدریسی سرگرمیوں میں کامیاب ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ والدین اس ٹیسٹ کو گھرپر آزماسکتے ہیں مگر نتائج ہوسکتاہے یکساں نہ ہوں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں