جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

سر اور گردن کے کینسر کی چند عمومی علامات

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سر اور گردن کاکینسر ، کینسر کے تمام معاملات کا 6فیصد ہوتے ہیں۔ ان کا آغاز منہ ، ناک ، تنفس کی نالیوں ، آواز کے غدود اور حلق سے ہوتاہے۔ یہ اکثر جارحانہ نوعیت کے ہوتے ہیں اور اکثر سر اور گردن کے علاوہ دیگر اعضائے جسمانی میں بھی پھیلتے ہیں۔
سر اور گردن کے کینسر کی چند عمومی علامات یہ ہیں۔
یہ تمام علامات کینسر کے علاوہ کسی دیگر عارضے سے بھی سامنے آسکتی ہیں۔
۔منہ کے اندر ایک السر جو چند ہفتوں کے اندر مندمل نہ ہوتا ہو۔
ب۔نگلنے میں دشواری یا نگلنے یا چبانے میں دشواری محسوس ہونا۔
ج۔آواز میں مسلسل خرابی یا بولنے میں دشواری۔
د۔مسلسل آواز دار سانس۔
۔گلا مسلسل خراب ہونا۔
۔ایک جانب متاثر کرنے والا کان کا درد۔
۔منہ یا گردن میں سوجن یا گلٹی۔
۔ہونٹوں یا منہ میں بے حسی کا احساس۔
۔بلاوجہ دانت کا ہلنا۔
ی۔مسلسل ناک بند رہنا۔
۔بار بار نکسیر پھوٹنا
۔کان میں گھنٹیاں بجنا یا سماعت میں دشواری ہونا
یاد رکھیں !جتنا جلدی کینسر کی تشخیص ہوگی ، علاج میں کامیابی کے امکانات اتنے ہی زیادہ روشن ہو ں گے۔تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ریشے دار غذائیں کھانے سے کینسر کا امکان کم ہوجاتاہے مگر بازار میں آنے والی نئی ریشے دار غذائیں اس سلسلے میں مناسب خیال نہیں کی جارہیں ،کیونکہ ان میں جو خالص قسم کا ریشہ ہوتاہے وہ غذاﺅں سے مشینوں کے ذریعے نکالا جاتاہے۔معمولی نظر آنے والی کریلے کی ترکاری سر اور گردن کے مہلک کینسر کے انسداد کی خصوصیت رکھتی ہے۔اس عام ترکاری کا رس سر اور گردن کے مہلک مرض کینسر کا علاج ہے۔عام کریلا سر اور گردن کے کینسر کے خلیوں کی افزائش روک دیتاہے۔سیاہ رنگ چاکلیٹ اور بعض غذائیں کینسر کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انگور سرطان کے تحفظ میں میسر ہے جو انسانوں میں چھاتی ، غذود ، مثانے اور کئی قسم کے سرطانمیں فائدہ مند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…