اسلام آباد(نیوزڈیسک)اگر گردے میں پتھری ہوجائے تو اس کی کچھ علامات پہلے ظاہر ہوجاتی ہیں،آئیے آپ کو ان علامات کے بارے میں بتاتے ہیں۔
گردوں میں درد
گردوں میں پتھری کی سب سے بڑی علامت ان میں درد ہونا ہے۔جب ہمارے گردے خون کوصاف کرنے کے لئے کام کرتے ہیں تو پتھری کی وجہ سے وہ کھل کر کام نہیں کرپاتے اور یہ پتھری گردوں میں پھنس جاتی ہے جس کی وجہ سے ان میں درد ہونے لگتا ہے۔یہ درد آپ کو بعض اوقات دونوں گردوں اور کبھی ایک گردے میں ہوسکتا ہے۔یہ ایک دم شروع ہوجاتی ہے اور کچھ دیر کے بعد خودہی ختم ہوجاتی ہے۔
پیشاب میں خون
اگر گردے میں خرابی پیداہورہی ہوتوپیشاب کے راستے خون آنے لگتا ہے۔پیشاب کا رنگ گلابی یا سرخ ہوجاتا ہے اور یہ ایک اہم علامت ہے۔
قے آنا
چونکہ گردے ہمارے خون سے زہریلے موادنہیں نکال پاتے لہذا جسم کےلئے اس زہریلے مواد سے چھٹکارہ پانے کا واحد راستہ قے کرنا ہے۔
باربار اور تکلیف کے ساتھ پیشاب کا آنا
گردوں کی خرابی کی ابتدائی علامات میں سے ایک باربار پیشاب کا آنا ہے اور اکثرایسا بھی ہوتا ہے کہ پیشاب کرتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے۔
پیشاب کی ناگوار بدبو
وہ پانچ علامات جو آ پ کو گردوں کی پتھری سے بچا سکتی ہیں
20
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں