جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

الکوحل کے علاج کے لیے بنائی گئی ڈرگ ایڈز کے علاج میں مفید

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) امریکی ڈاکٹروں نے الکوحل کے علاج کے لیے بنائی گئی ڈرگ سے ایچ آئی وی کا علاج ڈھونڈ لیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ الکوحل کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوائی انٹا بیوز ایڈز(ایچ آئی وی) کے ان ایکٹو(خوابیدہ) جراثیموں کو ایکٹیو کر دیتی ہے۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ ایچ آئی وی کے مکمل علاج میں ایچ آئی وی کے ان ایکٹو جراثیموں کو ایکٹو کر کے ان پر حملے سے ایڈز کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور آسٹریلیا میں تیس مریض جو ایڈز کے لیے انٹائیرو وائیرل ڈرگز کا استعمال کر رہے تھے کو انٹا بیوز دی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹا بیوز کے استعمال سے مریضوں کو ایڈز کے جراثیموں کے ایکٹو ہونے پر کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں 1980 میں ایڈز سے 34 ملین افراد کی موت ہوئی تھی اور پوری دنیا میں 36.9 ملین افراد ایڈز سے متاثر ہیں جبکہ ایڈز سے متاثرہ دو ملین افراد نے علاج کروایا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈز کے جراثیموں کو ایکٹیو کرنے کے بعد علاج کا عمل ایک موثر طریقہ ہے۔ ان کا کہنا ہے لوگوں کو ایڈز کے جراثیموں کے ایکٹیو ہونے پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ طریقہ ایڈز کے وائرس کو جسم سے ہمیشہ کے لیے تلف کرنے میں مدد گار ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…