لاہور (نیوز ڈیسک )بے زبان جانور باآسانی اپنی بات دوسروں تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن انسان کو اپنی بات دوسرے انسان تک پہنچانے کیلئے زبان سیکھنا ضروری ہوتا ہے۔امریکی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی جانی والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں میں گفتگو کرنے کی صلاحیت پیدائشی طور پر موجود ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق بچے زبان کے بنیادی علم سے قدرتی طور پر آگاہ ہوتے ہیں ، گو کہ تمام زبانیں ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں لیکن تھوڑا سا دماغ استعمال کیا جائے تو انسان کوئی بھی زبان سمجھنے کی قدرتی طور پر صلاحیت رکھتا ہے۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ شیر خوار بچے اچھے اور برے الفاظ کو بالکل اسی طرح سمجھ سکتے ہیں جتنا کہ ایک بالغ انسان سمجھتا ہے۔
بچوں میں بات کرنے کی صلاحیت پیدائشی طور پرہوتی ہے، تحقیق
18
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں