اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ بار بی کیو گوشت کی زیادہ مقدار سے گردے کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔امریکا کی یونیورسٹی آف ٹیکساس سے منسلک ماہرین نے بار بی کیو اور ان سے صحت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تحقیق کی جو بین الاقوامی سائنسی جریدے ’جرنل کینسر‘ میں شائع کی گئی ہے۔ اپنی تحقیق کے دوران محققین نے ایک ہزار 358 افراد کی روز مرہ عادتوں کو ریکارڈ کیا، تحقیق میں شامل 659 افراد گردے کے کینسر میں مبتلا تھے جب کہ 699 افراد مکمل طور پر صحت مند تھے۔
تحقیق کے دوران محققین نے گوشت کی کھپت اور بار بی کیو گوشت دونوں کے ساتھ کینسر کے بڑھے ہوئے خطرے کو منسلک پایا اور یہ بات سامنے آئی کہ گردے کے کینسر میں مبتلا افراد کی خوراک میں سرخ اور سفید گوشت کی مقدار صحت مند افراد کے مقابلے میں زیادہ تھی۔
بار بی کیو گوشت کھانے سے گردے کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
16
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں