اسلام آباد(نیوزڈیسک)اگر آپ صبح اٹھ کر سر میں درد محسوس کرتے ہیں تو اس کی وجہ apnoeaیعنی سانس کی عبوری بندش ہے جو کہ خون میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی زیادتی کی وجہ سے ہوتی ہے اور ہمارے نظام تنفس کو تحریک نہیں ملتی۔اس بیماری میں ہمارے گلے کی دیواریں متاثر ہوتی ہیں جس کی وجہ سے سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے اور ساتھ ہی خراٹوں کا مسئلہ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔اس کے نتیجے میں خون میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی زیادتی ہونے لگتی ہے اور ساتھ ہی خون میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے اور سر میں درد ہونے لگتی ہے۔برطانوی ماہر ڈاکٹڑ لوئیزسیلبی کا کہنا ہے کہ یہ حالت اٹھتے وقت زیادہ ہوتی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ اس میں کمی آتی ہے اور سر درد بھی غائب ہونے لگتا ہے۔لیکن اگریہ درد زیادہ دیر تک رہے تو یہ ایک تشویش ناک بات ہے اور اس کی وجہmigraineہوسکتی ہے۔اگر آپ کو سارا دن سر میں درد رہتا ہے تو اس کی وجہ کیفین والے مشروبات کا زیادہ استعمال ہے لہذا ان سے اجتناب کرنا چاہیے۔