جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

خبردار ذیابیطس کی علامات کو پہچانیں

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک )دنیا بھر میں ذیابیطس ایک وبائکی طرح پھیل رہا ہے مگر نئے اعدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ لاکھوں افراد کو اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ اس جان لیوا مرض کا شکار بن چکے ہیں۔14 نومبر کو ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالے سے برطانیہ میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق لوگوں کی بڑی اکثریت اس مرض کی اہم علامات کو شناخت کرنے سے قاصر ہیں۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ وزن میں اچانک کمی، زخموں یا خراشوں کا سست روی سے بھرنا، نظر کا دھندلا، زیادہ پیاس لگنا، معمول سے زیادہ پیشاب آنا اور ہر وقت تھکاوٹ ذیابیطس میں مبتلا ہونے کی 6 اہم ترین علامات ہیں۔سروے کے مطابق سو میں سے صرف ایک شخص ہی ان علامات کو شناخت کرپاتا ہے اور 5 میں سے ایک کسی ایک کو پہچان پاتا ہے۔خیال رہے کہ 2014 میں عالمی ادارہ صحت نے بتایا تھا کہ دنیا بھر میں 9 فیصد بالغ افراد ذیابیطس کے شکار ہیں اور اس کے نتیجے میں 2012 میں 50 لاکھ ہلاکتیں ہوئیں۔عالمی ادارے کے مطابق 90 فیصد افراد ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار ہوتے ہیں جس میں لبلبہ مناسب مقدار میں انسولین بنا نہیں پاتا جو گلوکوز لیول کو معمول پر رکھنے کے لیے اہم ہے۔ذیابیطس ٹائپ ون میں لبلبہ مکمل طو رپر انسولین بنانا بند کردیتا ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ کے مطابق پاکستان میں دو کروڑ لوگوں اس موذی مرض میں مبتلا ہیں، تاہم احتیاط سے بیماری سے 75 فیصد تک بچاو¿ ممکن ہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…