اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاﺅ سے آنے والی جرابوں کی بدبو سے چھٹکار ے کے لیے جاپان کے ڈیزائنر نے علیحدہ علیحدہ پنجوں والی جرابیں بنا دی جو پاﺅں کی بدبو کو مکمل ختم کر دیتی ہیں۔ جاپانی ڈیزائنر نے جرابوں میں جاپان کا روائتی پیپر ”واشی پیپر“ جو انٹی سیپٹک اور بدبو بھگانے والا پیپر ہے استعمال کیا ہے۔ اس پیپر کی وجہ سے کوئی بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیرا یا جرابوں میں پیدا نہیں ہو سکتے۔ جرابوں میں بدبو تین مرکبات میتھانیتھیول،پروپینک ایسڈ اور آئسو ولریک ایسڈ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔جاپان کے موس ریکیٹ کی بنائی گئی جرابیں بدبو کو بھگانے،پسینے کو جذب،نمی کو کنٹرول کرنے اور الٹرا وائلٹ ریز کو کنٹرول کرنے کا کام کرتی ہیں۔ جرابوں میں استعمال ہوا واشی پیپر کو الٹرا وائلٹ ریز جذب کرنے کی وجہ سے 1500 سال پہلے سمر کیمونوز( خاص طور پر تیار کی گئی جیکٹ) میں استعمال کیا جاتا تھا۔ موس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نے واشی پیپر کو دیگر جرابوں کے فائبر کے ساتھ ملا دیا تاکہ نرم اور سکون پہنچانے والی جرابیں بنائی جا سکے۔اس نے کہا کہ جرابوں کو پہننے سے بدبو نہ پیدا ہونے کو سائنسی طور پر ثابت کیا گیا ہے۔ موس کی ان جرابوں کی قیمت 16 یوروز ہے اور یہ 6 سے 8 اور 9 سے 11 سائز میں میسر ہے۔