اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ابتدائی عمر میںگائے کا دودھ پینے والے بچے موٹے اور وزنی ہوتے ہیں۔ ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق بچے جنہیں ماں کے دودھ کی بجائے گائے کا دودھ پلایاجاتا ہے وہ وزن بڑھنے کی بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق بچوں کی عمر کے آٹھ ماہ تک ماں کے دودھ کے علاوہ کوئی اور دودھ پلانے سے بچے دوسرے بچوں کی نسبت جلدی بڑے اور موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہی۔ ماہرین نے اس تحقیق کو1000 بچوں پر آزمایا گیا اور ان کے وزن، قد اور باڈی ماس انڈیکس کو ان کی پیدائش سے چودہ ماہ تک مانپا گیا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ وہ بچے جنہیں گائے کا دودھ پلایا گیا تھا ان کی بی ایم آئی دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ رہی ہے۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی عمر میںگائے کا دودھ پلانے سے بچپن میں موٹاپا اور دیگر بیماریوں کے خدشات کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی بہتر صحت کے لیے انہیں ایک سال تک ماں کا دودھ پلانا چاہیے۔ ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں 13.2فیصد بچوں کو پہلے آٹھ ماہ تک گائے کا دودھ،12.7 فیصد بچوں کو ماں کا دودھ جبکہ 74.1 فیصد بچوں کو صرف فارمولا ملک پلایا جاتا ہے۔