جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کینسر کے علاج کے لیے سپر نیچرل کلر سیلز بنا لیے گئے

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک ) خاص طور پر تیار ٹریل پروٹین کو خون کے سفید خلیوں کے ہمراہ جسم میں انجکشن سے داخل کرنے سے وائٹ بلڈ سیلز کو کینسر کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے۔ ماہرین کی شائع ہوئی تازہ تحقیق کے مطابق خاص طور پر تیار کیے گئے سیلز لیمف نوڈز کے کینسر کے جراثیموں کو ختم کر دیتے ہیں۔ ماہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لپوسومز( نینو پارٹیکلز ) کو ٹرایل پروٹین کے ساتھ ملا کر قدرتی کلر سیلز کے ساتھ جوڑ دیا ہے اور نئے بننے والے سیلز کو سپر نیچرل کلر سیلز کا نام دیا ہے۔یہ سپر نیچرل کلر سیلز جسم میں داخل ہونے کے بعد وائٹ بلڈ سیلز کے ساتھ جڑ کر کینسر کے خلاف لڑنے میں مدد کرتے ہیں اور مکمل طور پر میٹاسٹیسیز(لمف کا کینسر) کو تلف کر دیتے ہیں۔ماہرین کی رپورٹ کے مطابق کینسر کی چار سٹیجز ہوتی ہیں۔ پہلی سٹیج میں ٹیومر چھوٹا ہوتا ہے اور جسم کے کسی خاص حصے میں بڑھتا ہے۔ دوسری اور تیسری سٹیج میں ٹیومر بڑھتا ہو اور جسم میں پھیلنا شروع ہو جاتا ہے۔ چوتھی سٹیج پر ٹیومر لمف نوڈز سے جسم کے دوسرے اہم اعضا پر حملے شروع کر دیا ہے۔ ماہرین کے بنائے گئے نئے سپر نیچرل کلر سیلز کو 29 سے37 فیصد چھاتی کے کینسر،کلوریکٹل اور پھیپھڑوں کے کینسر کے مریضوں پر آزمایا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرایل پروٹین کے ساتھ کینسر کے علاج کے اس تجربے میں میٹاسٹیسیز کینسر کے جراثیموں کو ٹرایل پروٹین نے خون میں ختم کر دیا۔ اس تحقیق کے لیے مالی امداد ایک نان پرافٹ ادارے نے کی ہے جس کا مالک 2014 میں کینسر سے مر گیا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…