جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ہر وقت تھکاوٹ کی وجہ سامنے آگئی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کیا آپ ہر وقت تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں؟ کیا سونے میں مشکلات کا سامنا ہے ؟ یا کسی کام کرتے ہوئے توانائی کی کمی کا احساس ہوتا ہے؟اگر تو ہر وقت تھکاوٹ اور اوپر درج دیگر علامات آپ کی زندگی کا حصہ بن چکی ہیں تو آپ ان لاکھوں کروڑوں افراد میں سے ایک ہیں جن کے اندر آئرن کی کمی ہے۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جسم میں آئرن کی مناسب مقدار میں موجودگی جسمانی توانائی کے لیے ضروری ہے کیونکہ اس کی کمی خون کے سرخ خلیات کو آکسیجن جسم کے دیگر حصوں میں پہنچانے میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے جس کا نتیجہ ہر وقت تھکاوٹ اور ناکافی توانائی کی شکل میں نکلتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جلد کی رنگت میں زردی جھلکنا، سانس لینے میں مشکل اور دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی بھی آئرن کی کمی ظاہر کرنے والی علامات ہیں۔اس کے علاوہ سر درد، جسم کے اندر سے آواز آتی محسوس ہونا، سر چکرانا، بالوں سے محرومی، ہاتھ پیر ٹھنڈے پڑ جانا، نگلنے میں مشکلات، خارش کا احساس اور بھوک وغیرہ نہ لگنا بھی اس کی چند عام علامات ہیں۔تحقیق کے مطابق آئرن کی کمی سے ذہنی اور جسمانی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور خون کی کمی کا مرض اینیمیا بھی آپ کو شکار بناسکتا ہے۔یہ تحقیق طبی جریدے نیٹ ورک ہیلتھ ڈائٹیٹیانز میں شائع ہوئی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…