جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ہاتھوں کو خوبصورت اور سردیوں میں محفوظ بنانے کے طریقے جانئے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)خووبصورت ہاتھ اور پاو¿ں آپ کی شخصیت کو پرکشش بناتے ہیں۔چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ہاتھ اور پاو¿ں کی خوبصورتی بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ہاتھوں کی جلد حساس ہوتی ہے جب موسم تبدیل ہوتا ہے تو ایسے میں ہاتھوں اور ناخنوں کومعمول سے زیادہ نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔موسم سردی کاہویاگرمی کادوسروں کی نظر آپ کے ہاتھوں اور ناخنوں پر ضرور پڑتی ہے۔خواتین خوبصورت نظرآنے کیلئے اپنے چہرے کا خاص خیال رکھتی ہیں اور طرح طرح کے ٹوٹکے آزماتی ہیں تاکہ ان کاچہرہ تروتازہ اور شاداب نظر آئے لیکن دیکھا جائے تو چہرہ ہی آپ کی شخصیت کو نمایاں نہیں کرتا بلکہ ہاتھ اور پاو¿ں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے ہاتھوں کودھونے سے پہلے ہمیشہ کولڈکریم یا موئسچرائزراستعمال کریں۔ ہفتے میں دوبارہ ہاتھوں پر لیمن کارس ملیں۔دس منٹ سادہ پانی سے ہاتھ دھوئیں اور ہینڈلوشن لگائیں اس سے ہاتھوں کی جلد صاف اور ملائم ہوجاتی ہے۔جب بھی آپ کو فرصت کے اوقات ملیں اپنی انگلیوں کو اس طرح حرکت دیں جیسے آپ ٹائپ کررہی ہیں۔ یہ ورزش ہاتھوں کولچک برقرار رکھنے کیلئے بہترین ہے۔نرم وملائم اور شفاف ہاتھ اور صحیح انداز میں ترشے گئے ناخن دیکھنے والے کی توجہ مبذول کرتے ہیں اور آپ کی دلکشی کوچاندلگ جاتے ہیں۔لہٰذا چہرے کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے ہاتھوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے تاکہ آپ کی پوری شخصیت دلکش تاثرہیش کرے۔ہاتھوں کی خوبصورتی کیلئے سب سے پہلے صفائی کاخاص خیال رکھیں اس کیلئے تازہ لیموں کلینر کے طور پر استعمال کریں۔ لیموں کودوحصوں میں کاٹ کرہاتھوں پر اچھی طرح ملیں اس سے داغ دھبے، چکناپن اور ناگوار کاخاتمہ ہوجاتا ہے اور ہاتھوں کی قدرتی خوبصورتی کومزید بڑھانے کیلئے گلسرین اور عرق گلاب ملا کررات کوسوتے وقت ہاتھوں پرلگائیں۔ ہاتھوں کی جلد نرم اور ملائم ہو جائے گی اور ہاتھو ایک دم صاف نظر آئیں گے۔ہاتھوں کی صفائی کرتے وقت ناخنوں کواچھی طرح فائل کریں تاکہ ناخن کے اندر کی میل کچیل پوری طرح صاف ہوجائے،کیونکہ بڑے ناخنوں کے اندر کام کرتے وقت میل کچیل جمع ہو جاتی ہے جو بیماری کاباعث بنتی ہے۔اس لئے ہاتھوں کی صفائی کاہر وقت خیال رکھیں تاکہ جراثیم سے بچ سکیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…