اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سکن ٹیگز عموماًجسم کے کسی بھی حصے کی جلد کے ایک جگہ اکٹھا ہونے پر نمو دار ہوتے ہیں۔سکن ٹیگز ذیادہ تر بغلوں اور گردن کے گرد بنتے ہیں۔ اگرچہ یہ ٹیگز صحت کیلئے نقصان دہ نہیں ہوتے تاہم یہ درد کا باعث بننے کے ساتھ دیکھنے میں بھی بدنما لگتے ہیں۔اب سوال یہ ہے کہ ہم ان سے کیسے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں ؟واضح رہے ان کو ختم کرنے کیلئے جو طریقہ علاج رائج ہیں ان میں سرجری اور خطرناک کیمیکلز کا استعمال شامل ہے۔ لیکن آج ہم آپ کے ساتھ سکن ٹیگز سے چھٹکارہ پانے کا قدرتی آسان اور موءثر طریقہ شیئر کریں گے۔اس طریقہ علاج پر عمل کرنے سے پہلے جسم کے جس حصے پر سکن ٹیگ موجود ہو اسے نیم گرم پانی اور صابن سے دھو کر خشک کر لیں۔اس کے بعد سکن ٹیگ کو کسی بھی نوکیلی جراثیم سے پاک شے سے ہلکا سا رگڑ ڈالیں۔ خیال رہے بالکل ہلکے ہاتھ سے سکن ٹیگ کر رگڑیں اگر آپ زرا سی سختی کریں گے تو اس میں سے خون بہنے لگے گا۔اس عمل کو کرنے کے بعد روئی کا ایک پھایا لیکر اسے سیب سائڈرسرکے میں ڈبو کر متاثرہ جگہ پر رکھیں اور اوپر سے میڈیکل ٹیپ کے ساتھ چپکا دیں۔ یہ عمل ہمیشہ رات کو سونے سے قبل کریں اور صبح اٹھ کو اس پٹی کو ہٹا دیں۔ تین سے پانچ روز کے اندر آپکے سکن ٹیگز قدرتی طور پر غائب ہو جائیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں