لاہور(نیوزڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ پاکستان میں سالانہ 85ہزاربچے نمونیہ کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں ،نمونیہ سے متاثرہ بچوں کی تعدادکے لحاظ سے پاکستان دنیاکاتیسرامتاثرہ ملک ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کاکہناہے کہ پاکستان میں ایک سال کے دوران 85ہزاربچے نمونیہ کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں ۔اوسطاپاکستان میں مہینے میں چھ ہزارتین سوبچے نمونیہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں ،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان میں 57اعشاریہ آٹھ فیصدبچوں کوویکسینشن کے ٹیکے دیئے جاتے ہیں جبکہ47فیصدبچے نمونیہ کے ٹیکوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا
دیکھئیے کس طرح عمر اکمل نے پورے پاکستان کو شرمندگی میں مبتلا کر دیا