کراچی (نیوز ڈیسک)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے تحت فعال ادارہ برائے امراض قلب کراچی (کے آئی ایچ ڈی) ایک نیک مقصد کے لئے قائم کیا گیا۔یہ غریب افرادکے علاج معالجے کا ادارہ ہے اس کی مالی حالت بہتر بنانے کے لئے مستقل فنڈز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ گور نر صوابدیدی فنڈز سے ادارے کی بھرپور مالی سپورٹ کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت دی ہے کہ ادارے میں بائیو میٹرک نظام لگایا جائے ادارے میں انتظامی ،سیکورٹی اور ویجیلنس نظام کوفعال و مستحکم کیا جائے ادارے میں تمام مسائل کی انکوائری کرائی جائے، تاکہ علاج معالجے کی سہولتیں بہتر انداز میں لوگوں تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط سیکورٹی کے لئے ضرورت پڑنے پر فرنٹیئر کور(ایف سی ) کی خدمات بھی حاصل کی جائیں اورادارے میں مطلوب تمام چیزوں کا پیکج بنایاجائے