جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

ہاٹ ڈاگ سینڈ وچ ہے یا بر گر؟

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) امریکہ کی نیشنل ہاٹ ڈاگ اینڈ سوسیج کونسل نے اعلان کیا کہ ہاٹ ڈاگ کا شمار سینڈوچ یا برگر کی بجائے ایک علیحدہ اور نئی قسم میںکیا جائے گا۔نیشنل ہاٹ ڈاگ سینڈوچ کونسل کی صدر کا کہنا تھا کہ ہاٹ ڈاگ کو سینڈوچ میں شمار کر کے اس کر افادیت کو کم کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاٹ ڈاگ کو برگر اور سینڈویچ سے علیحدہ کر کے الگ قسم بنا نے سے کر اس کی اہمیت میں اضافہ ہو گا۔ 1800 میں ہاٹ ڈاگ کو ”کونی آئی لینڈ سینڈوچ“کا نام دیا گیا تھا۔مگر موجودہ دور میں اصلاحات بدل گئی ہیں اور ہاٹ ڈاگ سینڈویچ سے مختلف فوڈ ہے۔ این ایچ ڈی ایس سی کے صدر کا کہنا تھا کہ جیسے موجودہ دور میں آئس کریم سنڈے ہو گئی ہے ویسے ہی ہاٹ ڈاگ کا شمار سینڈویچ میں کرنا غلط ہے۔ہاٹ ڈاگ کو سینڈویچ یا برگر میں شمار کرنے کے اس معاملے میں امریکی شہریوں نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہاٹ ڈاگ کو سینڈویچ کہنا غلط ہے کیونکہ سینڈوچ اور ہاٹ ڈاگ دونوں مختلف فوڈ ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ہاٹ ڈاگ امریکہ میں کھائے جانا والا سب سے زیادہ جنک فوڈ ہے اور اسے سینڈوچ میں شمار کرنا صحیح نہیں ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ امریکہ میں بون فائر کی رات ہاٹ ڈاگ کے لیے اہم ہوتی ہے جب ہاٹ ڈاگ کو جوسی سوسیج کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔امریکہ کے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ نے سینڈویچ کی جو اصلاح پیش کی ہے ہاٹ ڈاگ اس اصلاح کے مطابق سینڈویچ نہیں۔ این ایچ ڈی ایس سی کا کہنا تھا کہ ہاٹ ڈاگ خوشی،خوراک اور ایک ایموجی ہے۔اس لیے اس کی اپنی ایک قسم ہے۔

مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…