اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) برطانیہ میں ہونے والی تازہ تحقیق کے مطابق ویجیٹیبل آئل میں پکائے گئے کھانوںکی نسبت لارڈ آئل(سور کی چربی سے بننے والا تیل) میں پکائے گئے کھانے زیادہ صحت مند ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پولی انسیچوریٹد آئل جیسے سورج مکھی اور مکئی کے تیل میں بہت زیادہ مقدار میں الڈی ہائڈز (نامیاتی گروپ) ہوتا ہے جس کی وجہ سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں جبکہ آملوں کا تیل،مکھن، لارڈ اور ناریل کے تیل کو کھاناپکانے کے لیے بہتر تصور کیا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سیر شدہ تیل کی نسبت انتہائی سیر شدہ تیل گرم ہونے پر زیادہ مقدار میں زہریلا مادہ بناتا ہے۔تیل سے بننے والا زہریلا مادہ دل کی بیماریاں، کینسر، حمل کے دوران میلفارمیشن، سوجن، معدے کا کینسر اور بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کا سبب بنتا ہے جبکہ لارڈ تیل کو گرم کرنے سے اس زہریلے مادے کی کم سے کم مقدار بنتی ہے۔ ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ لوگوں کو اپنی صحت کے لیے ایسے تیل کا انتخاب کرنا چاہیے جو غیر سیر شدہ ہو اور جو گرم ہونے پر کم سے کم مقدار میں زہریلے مادے پیدا کرے۔ ماہرین کے مطابق ناریل کا تیل سب سے بہترین تیل ہے اور ناریل کے تیل کو 90 فیصد صحت کا دوست قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ بنا معلومات کے تیل کا انتخاب کرتے ہیں جس کے واضح طور پر نقصان سامنے نہیں آتے مگر وقت کے ساتھ ساتھ نقصانات بڑھتے جاتے ہیں۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات