اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ذیابیطس اور بلڈ پریشر سے نجات کا بہترین نسخہ

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کیا آپ زندگی میں موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسے امراض سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو بس گاڑی کا استعمال چھوڑ کر بسوں پر سفر کریں اور گھر کے بنے کھانے کو ہی استعمال کریں۔یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ہاورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کسی پرہجوم بس میں کھانے کا ڈبہ پکڑ کر سفر کرنا دیکھنے میں چاہے جتنا بھی خراب لگے مگر یہ انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔درحقیقت فٹ اور صحت مند رہنے کا اصل راز ہی گاڑی کا استعمال چھوڑنے اور گھر کے بنے کھانوں کے استعمال میں چھپا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اپنے طرز زندگی میں ان دو معمولی تبدیلیوں سے آپ مجموعی صحت پر حیرت انگیز مثبت اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ بھر میں 11 بار گھر کا بنا کھانے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ 13 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
اسی طرح جو لوگ روزانہ اپنی گاڑی کی بجائے پبلک ٹرانسپوٹ سے سفر کرتے ہیں ان میں ذیابیطس کا امکان 34 فیصد، ہائی بلڈ پریشر کا 27 فیصد اور موٹاپے کا خطرہ 44 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔اسی حوالے سے کینیڈا میں ہونے والی ایک الگ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں وہ آسان سے دکانوں تک چہل قدمی کرکے جاسکیں، ان میں ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔دونوں تحقیق کا نچوڑ یہ ہے کہ پبلک ٹرانسپوٹ اور مختصر چہل قدمی کے متعدد طبی فوائد ہوتے ہیں جبکہ باہر کے چٹ پٹے کھانوں کی بجائے گھر کی تیار کردہ خوراک کا استعمال جسمانی وزن کو کم رکھنے اور بیماریوں سے بچنے کا آسان ترین طریقہ ہے۔ہاورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران گھر کے بنے کھانوں کے فوائد کا جائزہ ایک لاکھ سے زائد افراد میں لیا گیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ جو لوگ باہر کی بجائے گھر کے کھانے استعمال کرتے ہین انہیں موٹاپے اور ذیابیطس سے کافی ھد تک تحفظ ملتا ہے۔یہ تحقیق امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے سائنٹیفک سیشن 2015 کے دوران پیش کی گئی۔

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…