اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

رفتار کی تبدیلی سے چلنے کے فوائد

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سائنس دانوں نے واک کے ذریعے زیادہ کیلوریز جلانے کا ایک آسان طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے، جن کا کہنا ہے کہ پیدل چلنے کی سادہ مشق کے دوران اگر رفتار کو بار بار تبدیل کیا جائے تو اس طرح زیادہ کیلوریز کو جلایا جا سکتا ہے۔ایک تحقیق کے دوران اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کو معلوم ہوا کہ پیدل چلتے ہوئے مستحکم رفتار کے مقابلے میں بار بار رفتار تبدیل کرنے سے 20 فیصد زیادہ کیلوریز یا حراروں کو جلایا جا سکتا ہے۔کیلوریز دراصل توانائی کی پیمائش کا ایک یونٹ ہے۔میکینیکل اینڈ ائیرو اسپیس سے وابستہ انجنئیرنگ کے تحقیق کاروں نے اپنے مطالعہ میں وضاحت کی کہ مختلف رفتار کے ساتھ پیدل چلنے سے ایک شخص کے میٹا بولک نظام (تحول) کی شرح میں 20 فیصد اضافہ ہوتا ہے جس سے جسم میں چربی والی غذاو¿ں کو پراسس کرنے کا عمل متاثر ہوتا ہے اور ہم زیادہ حرارے جلاتے ہیں۔محققین نے مشورہ دیا ہے کہ اگلی بار جب آپ واک پر جائیں تو شروع میں معمول سے زیادہ تیز چلنے کی کوشش کریں اور پھر اپنی رفتار سست کر لیں اور پھر دوبارہ سے اپنی رفتار میں اضافہ کریں۔’جرنل بائیولوجی لیٹرز ‘میں چھپنے والے مطالعے کے شریک مصنف منوج سری نواسن نے کہا کہ عجیب طریقے سے پیدل چلنا ایک چاکلیٹ بسکٹ کو جلا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پیدل چلتے ہوئے عجیب چیزیں کریں پہلے تھوڑی دیر تیز تیز چلیں اور پھر رک جائیں اور پھر دوبارہ سے تیز چلیں اور چاہیں تو کندھے پر بیگ لے کر چلیں یا پیروں میں وزن باندھ کر چلیں اور پیدل چلتے ہوئے سیدھے راستوں پر چلنے کے بجائے ٹیڑھے میڑھے راستوں پر چلنے کا انتخاب کریں۔مطالعے نے محققین کے قیاس کو درست ثابت کیا کہ لوگ قدرتی طور پر طویل فاصلہ طے کرتے ہوئے اپنی رفتار بڑھا لیتے ہیں جبکہ مختصر راستوں پر چلتے ہوئے ان کی رفتار خود بخود سست رہتی ہے۔نتائج سے یہ بھی خلاصہ ہوا کہ عام روزمرہ چلنے کے دوران ہم 8 فیصد توانائی خرچ کرتے ہیں اور یہ توانائی شاید ہمارے بار بار چلنے اور رکنے کے عمل کے دوران خرچ ہوتی ہے۔محقق سری نواسن نے کہا رفتار کی تبدیلی سے آپ کتنی توانائی جلاتے ہیں یہ بہت اہم ہے کیونکہ لوگ اپنی زندگی نا تو ٹریڈ میل پر گزارتے ہیں اور نا ہی وہ ایک ہی رفتار سے ہمیشہ چلتے ہیں اس تحقیق میں ہمیں پتا چلا ہے کہ رفتار کی تبدیلی سے ہم چلنے کے فوائد میں اضافہ کر سکتے ہیں۔تحقیق کی مصنف ندھی سیٹھ پاٹی کہتی ہیں کہ کسی بھی رفتار سے چلنے کے لیے ہمیں توانائی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن جب ہم رفتار تبدیل کرتے ہیں تو پیدل چلنے والے شخص کی ٹانگوں کو پھر سے کام شروع کرنا پڑتا ہے اور اس عمل سے یقینی طور پر زیادہ توانائی جلتی ہے۔محققین نے رفتار کو تبدیل کرنے سے توانائی کے اخراجات کی پیمائش کے لیے کیے جانے والے ایک مشاہدے میں رضاکاروں کو ٹریڈ میل پر ایک مستحکم رفتار رکھتے ہوئے بار بار اپنی رفتار تبدیل کرنے کے لیے کہا تھا۔

مزید پڑھئیے: کیا عمران خان تیسری شادی کرنے والے ہیں ؟ سینئر اینکر کا دلچسپ جواب
مزید پڑھئیے: آسف علی زرداری اگلے اتوار گرفتار ہونے والے ہیں، ایک سینئر اینکر کا انکشاف

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…