جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پانی پیئے بغیر صحت مند رہنے کا راز جانئے

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ڈیسک )پانی زندگی کے لیے بہت ضروری ہے لیکن امریکا کے شہر نیویارک میں ایک ایسا شخص بھی ہے جس نے گزشتہ 3 سال سے پانی یا کسی مائع کا ایک قطرہ تک نہیں پیا جس کے باوجود وہ اب تک مکمل صحت مند ہے۔امریکن میڈیا کے مطابق پیٹر فیلاک نامی نوجوان نے مئی 2012 سے اب تک پانی، جوس، دودھ یا کسی اور مائع کا ایک قطرہ بھی نہیں پیا جس کے باوجود وہ اب تک مکمل صحت یاب ہے جب کہ پیٹر فیلاک اپنی خوراک میں کچی سبزیاں اور پھل استعمال کرتے ہیں جس سے ان میں پانی کی ضروریات پوری ہوجاتی ہیں۔ تین سال قبل پیٹر نے پانی پینا بند کردیا اور سافٹ ڈرنکس اور چاکلیٹ دودھ پیا لیکن دھیرے دھیرے اسے بھی خیرباد کہہ دیا اور اب وہ کوئی مائع نہیں پیتے۔ ان کے مطابق پانی میں کلورین اور فلورائیڈ جیسے کیمیکل ان کے جسم کے لیے فائدہ مند نہیں اور تیسری جماعت سے ہی انہوں نے کئی باتوں کے بارے میں خود سے جاننا اور اس پر تجربات شروع کردیئے تھے زندگی بھر شراب نہ پینے کا تہیہ بھی کیا تھا۔
نیویارک کے رہائشی پیٹر فیلاک کی خواہش ہے کہ وہ 150 سال تک زندہ رہیں اور پانی اس راہ میں رکاوٹ ہے جسے وہ خیرباد کہہ چکے ہیں اور اب وہ روزانہ 800 سے ایک ہزار کیلوریز استعمال کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ انہیں پسینہ نہیں آتا اور نہ ہی ان کے بدن سے کوئی بو آتی ہے تاہم وہ دوسروں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ان کی عادات نہ اپنائیں بلکہ خود علم حاصل کرکے ا?گے بڑھیں۔ ڈاکٹر اور دیگر ماہرین پانی کو انتہائی اہم قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دل، دماغ، گردوں، خون اور دیگر اعضا کے لیے پانی وہی کام کرتا ہے جو انجن کے لیے پیٹرول کا ہوتا ہے اور پانی کی کمی جسمانی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ بنتی ہے لیکن پیٹر فیلاک قدرتی طور پر ڈاکٹرز اور ماہرین کے برعکس دکھائی دیتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…