اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ذہنی پریشانی میں مبتلا رہنا بہت سی خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتاہے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ماہرین کا کہنا ہے کہ لمبے عرصہ تک ذہنی پریشانی میں مبتلا رہنا بہت سی خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتاہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ معمولی ذہنی پریشانی بھی جسم کے بہت سے اعضا کو نقصان پہنچاتی ہے جن میں بالوں کا گرنا،سر درد،پٹھوں کا کھچاﺅ اور کام پر توجہ دینے میں مشکل اور تھکاوٹ شامل ہیں۔ زیادہ عرصے تک ذہنی پریشانی کا شکار رہنے سے دل کی بیماریوں،آنتوں کے سنڑروم اور دل کی جلن،وزن کا بڑھنا،زخموں کا سست روئی سے بھرنا اور بہت سی پیچیدہ بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ذہنی تناﺅ سے گلینڈ خون میں ہارمونز بہت زیادہ مقدار میں بھیجتا ہے جو دل کی دھڑکن کو تیز اور بلڈ پریشر کو بڑھا دیتے ہیں جس کے نتیجے میں ہائپر ٹینشن کی بیماری جنم لیتی ہے۔ہارمونز کی موجودگی سے خون کی رطوبتوں میںکولیسٹرول بننا شروع ہو جاتا ہے۔ہائپر ٹنشن اور کولیسٹرول دونوں صورتوں میں دل کے اٹیک کا خطرہ ہوتا ہے۔ہارمونز کوٹیسول جو ذہنی پریشانی اور تناﺅ سے خون میں بہت زیادہ مقدار میں چھوڑا جاتا ہے بھوک کو بڑھا دیتا ہے اور کھانے کو ہضم کرنے کی توانائی کو کم کر دیتا ہے جس سے وزن بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔ذہنی تناﺅ سے جسم کا مدافعتی نظام متاثر ہوتا ہے جس سے زخموں کو بھرنے میں وقت لگتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…