اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) تحقیق کے مطابق فصلوں پر کیمکلز کا سپرے موٹاپے سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کی وجہ ہے۔ فصلوں پر سپرے کیے جانے والے کیمکلز جن میں پسٹی سائیڈز شامل ہیں جو ذہنی بیماریوں کا بھی سبب بنتے ہیں۔ ماہرین نے کیمکلز کے خوراک میں شامل ہونے سے دل کی بیماریاں اور ذیابطیس ہونے کا بھی خدشہ ظاہر ہے۔ کمپلیمنٹری میڈیسن کے جریدے میں شائع ہوئی رپورٹ کے مطابق کیمکلز موٹاپے کا باعث بنتے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق پیسٹی سائیڈز ڈی ڈی ای،ایچ سی بی،اورگینو فاسفیٹ ،اور دھاتوں کی بھاری مقدار وزن میں توازن قائم کرنے والے ہارمونز کے کام میں مداخلت کرتی ہیں جس کے نتیجے میں نروس سسٹم متاثر ہوتا ہے اور وزن بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔ موٹاپے کی اہم وجہ زندگی کا رہن سہن،کھانا،جنیاتی اور ماحولیاتی تبدیلی ہیںالبتہ ماہرین کے مطابق خوراک میں زہریلے کیمیکلز کی موجودگی کا ہونا بھی موٹاپے کی اہم وجہ بتائی گئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق فصلوں پر کی گئی کھادوں کی وجہ سے ٹائپ 2 ذیابطیس اور موٹاپے کا شکار افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔2007 میں ہوئے ایک سروے کے مطابق 700 حاملہ خواتین کے خون سے زہریلی کھادوں کے اثرات ملے ہیں۔خواتین کے خون سے ملنے والا زہریلا مادہ پیٹ کا بڑھنا،بلڈ پریشر اور بچوں میں موٹاپے کا باعث ثابت ہوا ہے۔ 2015 میں شائع ہوئے ایک جریدے کے مطابق اورگینوفاسفیٹ خوراک کے ہضم کرنے کے عمل کو تیز کر دیا ہے اور خون میں شوگر،کولیسٹرول اور چربی بنانے والے ہارمونز کی تعداد کو بڑھا دیتا ہے جس سے موٹاپے کی بیماری جنم لیتی ہے۔